عمران خان تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں، شیر افضل مروت

عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں، عمران خان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار بھی نہیں ہوں گے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

PTI chair Imran Khan looks down as he is escorted by members of the police. — FILE/THE THURSDAY TIMES
PTI chair Imran Khan looks down as he is escorted by members of the police. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleعمران خان تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں، شیر افضل مروت1 min · device voice0:00 / 1:27

— تحریکِ انصاف کے سینئر نائب صدر اور کور کمیٹی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور وہ انٹرا پارٹی انتخابات میں تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ کے امیدوار بھی نہیں ہوں گے۔

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے مطابق جیل میں قید عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث پارٹی کی کور کمیٹی کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ وہ تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو رہے ہیں جبکہ وہ آئندہ انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین بننے کیلئے امیدوار بھی نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے تحت تحریکِ انصاف کی جانب سے آئندہ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے تاہم شیر افضل مروت نے تصدیق کی ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی بجائے کسی اور کو چیئرمین شپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ کیلئے نئے امیدوار کے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم نئے امیدوار کے نام کا اعلان عمران خان ہی کریں گے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media