اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور نت نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے، آج کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کے اختتام تک مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 961 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچنج میں ایک موقع پر 64 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔
کاروبار میں آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1075 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 64 ہزار 31 پر پہنچ گیا تاہم پھر چند پوائنٹس کی کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ 63 ہزار 917 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
انٹر بینک میں بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 14 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے پر بند ہوئی۔