ACROSS TT

News

Pakistan and Qatar deepen security ties as fragile US-Iran peace push gains ground

Interior Minister Mohsin Naqvi and his Qatari counterpart agreed to deepen security cooperation in Doha this week, as Pakistan and Qatar push behind the scenes to salvage the Islamabad MoU and bring Washington and Tehran back to the table.

Kuwait ratifies defense pact with Pakistan

Kuwait's Amir has formally ratified the defence cooperation agreement with Pakistan by decree, published in the official gazette. The agreement covers training, logistics, military intelligence, defence industries and a joint military committee.

Security forces launch Mastung operation, 15 terrorists killed

Security forces launched Operation Al Azm in Mastung's Tehsil Khad Kucha, killing 15 terrorists and wounding 12, according to security sources. Eight suspects were detained, one hideout destroyed and a large cache of weapons seized. No casualties were reported among security forces.

Pakistan backs Saudi Arabia after Houthi attacks on Red Sea oil tankers

Prime Minister Shehbaz Sharif has condemned Houthi attacks on Saudi oil tankers and reaffirmed Pakistan's full support for the Kingdom during a call with Crown Prince Mohammed bin Salman. Both leaders pledged closer cooperation to protect regional stability and vital maritime trade routes.

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ۔ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
Newsroomسپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے...

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا 23 اکتوبر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

spot_img

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے جبکہ عدالتِ عظمٰی کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 6 رکنی لارجر بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس سردار طارق مسعود نے فریقین کے وکلاء سے سوال کیا کہ کیا آپ کو کسی نے نوٹس کیا ہے؟ وکیل اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ اگر نوٹس سے پہلے ججز پر اعتراض ہو تو اس پر دلائل ہوتے ہیں، اس پر اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ فریقین کے وکلاء کا اعتراض بےبنیاد ہے، پہلے میرٹس پر کیس سنیں اور پھر نوٹس کے بعد اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ کس نے اعتراض کیا ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ اعتراض درخواست گزار سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کیا ہے، جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ جواد ایس خواجہ کا اپنا ہی فیصلہ ہے کہ یہ جج کی مرضی ہے وہ اعتراض پر بینچ سے الگ ہو یا نہ ہو، میں بینچ سے الگ نہیں ہوتا، کیا کر لیں گے؟

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ ہمارے اعتراض کے باوجود بیٹھ کر کیس سن رہے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے جواب دیا “تو کیا کھڑے ہو کر کیس کی سماعت کریں؟” اٹارنی جنرل نے غصے میں کہا کہ جب نوٹس ہی نہیں تو اعتراض کیسے سنا جا سکتا ہے؟ جنہوں نے اعتراض کیا ہے وہ عدالت میں موجود ہی نہیں ہیں، بہتر ہے کہ بینچ پہلے اپیلوں پر سماعت کا آغاز کرے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ فوجداری کیسز میں بھی کوئی فیصلہ دوسری جانب کو نوٹس کیے بغیر معطل نہیں ہوتا، ابھی فیصلہ معطل نہیں ہوا اور نوٹس کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ سلمان اکرم راجہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ہمیں سنے بغیر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل نہیں کر سکتی۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ دو لائنز میں ایک قانون کی پوری سیکشن کو کالعدم قرار دیا گیا۔

وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہر سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہو رہا، صرف ان سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو گا جو قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، فوج کی تحویل میں 104 افراد 7 ماہ سے ہیں، ملزمان کیلئے مناسب ہو گا کہ ان کا ٹرائل مکمل ہو جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل مکمل ہو گئے تھے؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کچھ ملزمان پر فردِ جرم عائد ہو گئی تھی جبکہ کچھ ملزمان پر ابھی ہونا تھی، بہت سے ملزمان شاید بری ہو جائیں، جنہیں سزا ہوئی وہ بھی 3 برس سے زیادہ نہیں ہو گی، اس پر عدالت نے پوچھا کہ آپ کو یہ کیسے معلوم ہے کہ سزا 3 سال سے کم ہو گی؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کم سزا میں ملزمان کی حراست کا دورانیہ بھی سزا کا حصہ ہو گا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کو معطل کرنے کے حکم پر امتناع دینے کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا، عدالت نے پانچ ایک کے تناسب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا 23 اکتوبر کا فیصلہ معطل کر دیا ہے، 6 رکنی بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 23 اکتوبر کو ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 9 اور 10 مئی کے واقعات کے تحت گرفتار 102 افراد کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حکومت نے عدالت سے 23 اکتوبر کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے ہارڈ کور دہشتگرد ہیں جن کا ٹرائل ضروری ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.