Latest stories about 9 May Riots
فیض حمید کے کورٹ مارشل پر بات نہیں رکے گی، غداری کی سزا موت ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا
بات فیض حمید کے کورٹ مارشل پر نہیں رکے گی بلکہ یہ پاکستان سے غداری کا معاملہ ہے جس کی سزا موت ہے، مراد سعید پکڑا گیا تو ارشد شریف قتل کیس منطقی انجام تک پہنچ جائے گا اور پھر عمران خان اور فیض حمید کہیں نہیں جا سکتے۔
عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوا تو وہ اوپن ٹرائل ہو گا، خواجہ آصف
فیض حمید کا ٹرائل بہرصورت فوجی عدالت میں ہو گا، فوجی عدالت میں سابق جنرل کا ٹرائل اوپن نہیں ہوتا لیکن اگر عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوا تو اوپن ہو گا، قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ عمران خان کا 9 مئی میں کیا کردار تھا۔
جنرل (ر) فیض حمید پر فوج میں بغاوت اور 9 مئی حملوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت پر سزا کا امکان، سینئر...
جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد فوج میں بغاوت اور 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آنے پر سزا دیے جانے کا امکان ہے۔
فیض حمید آرمی چیف بننے کیلئے قسمیں اٹھا کر نواز شریف سے معافیاں مانگتے رہے، خواجہ آصف
جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، جنرل (ر) باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فیض حمید آرمی چیف بننے کیلئے میاں نواز شریف کو پیغامات بھیجتے رہے، فیض حمید نے پیغامات میں نواز شریف سے معافیاں مانگیں اور قرآن کی قسمیں اٹھا کر آئندہ کیلئے یقین دہانی کرواتے رہے۔
عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کردیا
عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کیا ہے، کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا اور ان کے خلاف کارروائی بھی کروں گا۔ انہوں نے رینجرز کی جانب سے بدسلوکی پر بھی معافی کا مطالبہ کیا۔
تازہ خبریں
میں کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور
کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد پولیس نے چار چھاپے مارے مگر میں نہ ملا، بُرے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔
علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈا پور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، یہ لوگ اپنے جلوسوں میں دہشتگردوں کو ساتھ لاتے ہیں، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے۔
اسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے اراکین شامل ہیں، محسن نقوی
گرفتار ہونے والوں میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کے قافلے سے پولیس پر حملہ کیا گیا، پی ٹی ائی احتجاج سے 120 افغان شہری پکڑے گئے ہیں، دھاوا بولنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔