راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — تحریکِ انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جبکہ تمام 12 مقدمات کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز ریکارڈ سمیت کمرہِ عدالت میں موجود تھے، عدالت کی جناب سے عمران خان کو طلب کیا گیا تو جیل حکام نے ملزم کو پیش کرنے سے معذرت کی جس کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعہ عمران خان کی پیشی کو یقینی بنایا گیا۔
احتساب عدالت میں سماعت کے دوران ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا جبکہ عدالت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان نامزد ملزم ہیں، ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی۔
یاد رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس اور القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں اور اب انہیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔