راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں مراد سعید، شیریں مزاری، شہباز گل اور شبلی فراز کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 2 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔