سٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم کر دی، 70 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، آج 70 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی، سٹاک ایکسچینج 70 ہزار 172 کی سطح پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 69 ہزار کی تاریخ ساز نفسیاتی حد عبور ہوئی تھی۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A broker engages in a phone conversation while simultaneously glancing at an index board displaying the most recent share prices at the Pakistan Stock Exchange at Karachi. — AFP
A broker engages in a phone conversation while simultaneously glancing at an index board displaying the most recent share prices at the Pakistan Stock Exchange at Karachi. — AFP
Listen to this articleسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم کر دی، 70 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی1 min · device voice0:00 / 1:10

— پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، سٹاک ایکسچینج 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی تیزی کا رجحان برقرار ہے، اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 552 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج 70 ہزار 172 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1203 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس سے سٹاک ایکسچینج 69 ہزار کی تاریخ ساز نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا، گزشتہ روز کاروبار کا اختتام سٹاک ایکسچینج میں 69 ہزار 619 کی سطح پر ہوا تھا جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی۔

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media