اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، سٹاک ایکسچینج 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی تیزی کا رجحان برقرار ہے، اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 552 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج 70 ہزار 172 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1203 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس سے سٹاک ایکسچینج 69 ہزار کی تاریخ ساز نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا، گزشتہ روز کاروبار کا اختتام سٹاک ایکسچینج میں 69 ہزار 619 کی سطح پر ہوا تھا جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی۔