بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کی اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں؟ مولانا فضل الرحمٰن

الیکشن 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، بتایا جائے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کی اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں؟ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، کوئی ہماری تحریک روک نہیں سکتا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of JUI chief Maulana Fazal-ur-Rehman. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of JUI chief Maulana Fazal-ur-Rehman. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleبتایا جائے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کی اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں؟ مولانا فضل الرحمٰن2 min · device voice0:00 / 2:05

— جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پشین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 2024 میں الیکشن 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں دھاندلی ہوئی تھی اور ہم نے اس دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی، الیکشن 2024 میں الیکشن 2018 سے بھی بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم جعلی حکومت نہیں چلنے دیں گے، ہم پہلے بھی دھاندلی کے خلاف تھے اور دھاندلی کے خلاف سب سے آگے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، بتاؤ بلوچستان اسمبلی کتنے میں خریدی ہے؟ بتاؤ خیبرپختونخوا اسمبلی کتنے میں خریدی ہے؟ بتاؤ سندھ اسمبلی کتنے میں خریدی ہے؟ بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے اور یہ تحریک پورے ملک میں جائے گی، اب ہماری تحریک کو کوئی روک نہیں سکتا، اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندنے کی طرف جاؤ گے تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ آپس میں لڑنے کا وقت نہیں ہے، سیاستدانوں کو ہمیشہ سے استعمال کیا جاتا رہا ہے، کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہوئی تھی مگر آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں ہوئی؟ سیاستدان سیٹوں پر خود کو نہ بیچیں، بلوچستان کے عوام 8 فروری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کیلئے بنایا گیا مگر یہاں کہیں اسلام نظر نہیں آتا، پاکستان کو ایک سیکولر سٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، پاکستان کی معیشت کہاں جا رہی ہے؟ انتخابات کے نام پر عوام کی حکومت بنانے کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن عوام کو غلام بنایا جا رہا ہے اور پاکستان کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media