سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کرنے پاکستان پہنچ گیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر پہنچنے والے وفد میں 30 سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کار شامل ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo shows a Saudi delegation landing at Islamabad on May 4, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo shows a Saudi delegation landing at Islamabad on May 4, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleسعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع2 min · device voice0:00 / 1:55

— سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان پہنچا، جس کا استقبال وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر یہ وفد پاکستان آیا ہے جس میں 30 سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کار سمیت 50 ارکان شامل ہیں۔

دورے کے دوران بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا جہاں زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز، اور میری ٹائم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ریفائنری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مذہبی سیاحت، ٹیلی کام، ایوی ایشن، تعمیرات، پانی اور بجلی کی پیداوار جیسے مختلف امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے اس موقع پر بیان دیا کہ سعودی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کریں گی، جس سے معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیر توانائی مصدق ملک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ سعودی وفد میں شامل اعلیٰ افسران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر سکتے ہیں، جس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات کو بھی فروغ ملے گا۔

حالیہ دورے سے پہلے بھی دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت نے ایک دوسرے کے ملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دی ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media