spot_img

Columns

News

اقوام متحدہ کا عمران خان بارے ورکنگ گروپ رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ورکنگ گروپ برائے جبری حراست کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی سفارش بارے رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز کردیا۔ ترجمان کے مطابق یہ سفارش ایک آزاد پینل کی جانب سے کی گئی ہے، اور اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عمران خان کے حالات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے

پاک روس تعلقات کسی اور ملک سے تعلق یا جیوپولیٹیکل صورتحال سے متاثر نہیں ہونگے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف نے پیوٹن کو پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، پاک روس تعلقات کسی اور ملک سے تعلق یا جیوپولیٹیکل صورتحال سے متاثر نہیں ہونگے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں دوسری بار 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، آج دوسری بار 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، سٹاک ایکسچینج 80 ہزار 400کی سطح پر پہنچ چکا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 760 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

فلسطینیوں کو ان کا حق، آزادی اور ان کی سرزمین ملنے تک دنیا میں امن قائم نہٰں ہو سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان فلسطینیوں پر جاری مظالم اور نسل کشی کی سخت مذمت کرتا ہے، جب تک فلسطینیوں کو انکا حق، آزادی اور سرزمین نہیں مل جاتی دنیا میں امن قائم نہٰں ہو سکتا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھی سخت مذمت کرتا ہے۔

بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
spot_img
Newsroomآئرلینڈ اور سپین 21 مئی کو فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور...

آئرلینڈ اور سپین 21 مئی کو فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے جارہے ہیں

آئرلینڈ، اسپین اور یورپی یونین کے دیگر ممالک 21 مئی کو فلسطین کی ریاست کو مشترکہ طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کی جانب بڑھ رہے ہیں جسے خطے میں امن و استحکام کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

spot_img

ڈبلن (تھرسڈے ٹائمز) — آئرلینڈ، اسپین اور یورپی یونین کے دیگر ممبر ممالک فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کیلئے 21 مئی کو ایک متفقہ تاریخ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس دن دونوں ممالک فلسطین کو سرکاری طور پر باضابطہ ریاست تسلیم کرنے جارہے ہیں۔

ذرائع کیمطابق فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کے بارے میں یورپی ممالک آئرلینڈ، سپین، سلووینیا اور مالٹا کے درمیان مضبوط رابطے قائم ہو رہے ہیں تاکہ اس مقصد کو فروغ دیا جا سکے۔

واضع رہے کہ 22 مارچ کو سابق آئرش وزیراعظم ،اسپین، سلووینیا اور مالٹا کے وزرا اعظم نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اپنے عزم کا تبادلہ کر رہے ہیں، اور اسے اس وقت انجام دیں گے جب یہ خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے موزوں سمجھا جائے گا۔

آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس کے ترجمان کیمطابق فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر آئرلینڈ اور سپین کے مابین مل کر کام جاری ہے۔ انہوں نے اسپین اور آئرلینڈ دونوں کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطین کو رسمی طور پر تسلیم کرنا اس بات کا ایک اہم حصہ ہے کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں امن اور استحکام لانے کا واحد راستہ ہے، جس میں ریاست فلسطین اور ریاست اسرائیل امن اور سلامتی کے ساتھ شانہ بشانہ رہ رہے ہوں۔

آئرش ڈپٹی وزیراعظم میحال مارٹن نے گرین پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فلسطین کے معاملے پر غور کرے گی تو آئرلینڈ اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت کے حق میں ووٹ دے گا۔ آئرش حکام کو توقع ہے کہ فلسطین کے حق میں ووٹ نمایاں فرق سے سامنے آئیگا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: