ACROSS TT

News

India’s markets slide as Trump backed sanctions threaten global oil trade

Indian markets slipped again as weak global cues and proposed US tariffs on Russian oil buyers rattled investor confidence and heightened fears over India’s energy dependence.

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ٹرمپ کے روسی تیل پر 500 فیصد ٹیرف کے خطرے سے سرمایہ کار خوفزدہ

بھارتی سٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز مندی کا شکار، غیر ملکی سرمایہ کے انخلا کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ممکنہ 500 فیصد ٹیرف کی حمایت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا۔توانائی اور تجارتی پالیسیوں سے جڑی اس غیر یقینی صورتحال نے بھارتی معیشت اور مالی منڈیوں پر دباؤ میں نمایاں اضافہ کر دیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک دہائی بعد براہِ راست پروازیں بحال

ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بحال ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ڈھاکہ–کراچی پروازیں 29 جنوری سے شروع ہوں گی، یہ پیش رفت دوطرفہ تعلقات میں بہتری، عوامی روابط کے فروغ اور تجارتی و ثقافتی تعاون کے نئے دور کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

پاکستان سعودی دفاعی تعلقات میں بڑی پیش رفت، دو ارب ڈالر کے قرضے جے ایف-17 معاہدے میں بدلنے پر مذاکرات، رائٹرز

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضوں کو جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے دفاعی معاہدے میں تبدیل کرنے پر اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری ہیں۔ رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب خطے میں اپنی دفاعی شراکت داریوں کو ازسرِنو ترتیب دے رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں نئی جہت کا اشارہ ملتا ہے

پاکستان بنگلہ دیش دفاعی قربت میں تیزی، جے ایف-17 تھنڈر کی فروخت پر اعلیٰ سطحی مذاکرات، رائٹرز

پاکستان اور بنگلہ دیش کی فضائی قیادت کے درمیان اسلام آباد میں جے ایف-17 تھنڈر کی ممکنہ فروخت اور دفاعی تعاون پر اہم مذاکرات، جو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تزویراتی تعلقات اور پاکستان کی دفاعی برآمدات میں توسیع کی ایک نمایاں علامت سمجھے جا رہے ہیں۔
Newsroomآئین کے تحت ایڈہاک ججز کی تعیناتی چیف جسٹس نے نہیں بلکہ...

آئین کے تحت ایڈہاک ججز کی تعیناتی چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے کرنی ہے، وزیر قانون

آئین کے مطابق ایڈہاک ججز کی تعیناتی چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے کرنی ہے۔ چیف جسٹس نے توسیع میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اس تجویز سے متفق تھے۔ تحریک انصاف رہنماؤں پر آرٹیکل 6 کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے۔

spot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے میں ایڈہاک ججز تعینات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے اور یہ ججز چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کی اصلاحات کے لیے آئینی ترمیم کے حق میں ہوں اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں درست نہیں ہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ پنشن بل زیادہ ہونے کی وجہ سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بحث نے جنم لیا ہے۔ دنیا بھر میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ ہوا ہے اور پنشن کی مد میں حکومت کو بھاری رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز زیر غور تھی لیکن آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔ اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل میں چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے حوالے سے ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا۔ تاہم، چیف جسٹس نے کہا کہ مدت ملازمت کی توسیع میں دلچسپی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت کی توسیع کی تجویز سے متفق تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ایک جماعت کو مضبوط ہونے کا موقع دیا گیا ہے اور آٹھ ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں آئین کو ری رائٹ کیا ہے۔ جن ایم پی ایز کو بغیر سنے گھر بھیجا گیا وہ بھی ریویو میں آ رہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد پر اجلاس طلب نہیں کر رہی تھی اور تحریک عدم اعتماد کے دوران اسمبلیاں تحلیل کر کے تحریک انصاف نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں پر آرٹیکل 6 کا جینوئن کیس ہے اور عدالت نے بھی کہا کہ تحریک انصاف نے اسمبلیاں تحلیل کر کے غیر آئینی اقدام اٹھایا۔

آرٹیکل 6 کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث ہو سکتی ہے اور پچھلے سال پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ سیاسی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: