پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، قونصل جنرل یو اے ای

متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستان یا پاکستانی حکومت سے متعلق فیک نیوز یا ڈس انفارمیشن پھیلانے اور پاکستانی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Chief of Army Staff General Asim Munir (L) alongside UAE President Mohammed bin Zayed Al Nahyan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Chief of Army Staff General Asim Munir (L) alongside UAE President Mohammed bin Zayed Al Nahyan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleپاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، قونصل جنرل یو اے ای2 min · device voice0:00 / 1:50

— متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہ کر سوشل میڈیا پر پاکستان، پاکستانی حکومت یا پاکستانی اداروں کے خلاف لکھنے، ہرزہ سرائی کرنے یا پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچ میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہری اگر پاکستان سے متعلق کوئی فیک نیوز بیان کریں گے یا سیاسی معاملات کے بارے میں ڈس انفارمیشن پھیلائیں گے یا پاکستان اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کریں گے تو ایسے کسی عمل کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستان، پاکستانی حکومت یا پاکستانی اداروں کے خلاف لکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کیلئے سزا 15 برس تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید اور ڈیپورٹیشن کی صورت میں مل سکتی ہے جبکہ کچھ صورتوں میں اس کی سزا عمر قید بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سوشل میڈیا پر جو پوسٹس یا کمنٹس یا تصاویر لائیک اور ریٹویٹ کرتے ہیں وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہوتی ہے جبکہ پاکستان یا دیگر ممالک میں موجود ایسے افراد جب متحدہ عرب امارات یا دیگر خلیجی ممالک کیلئے ویزہ ایپلائی کریں گے تو انہیں قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media