اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 82,500 کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے 82,500 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس تیزی کا بنیادی سبب سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور ملکی معیشت میں استحکام ہے، جسے عالمی مالیاتی ادار کے ساتھ حالیہ معاہدے اور ترسیلات زر میں اضافے نے مزید مستحکم کیا ہے۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران، ابتدائی طور پر انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران امعاشی بحالی کی جانب اہم اشارہ ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری اور تجارتی حجم میں اضافے نے بھی اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔