وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے قریب جدید کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جسے نواز شریف کینسر ہسپتال کا نام دیا گیا ہے جسے عوامی سطح پر پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ اس ہسپتال میں پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, at Lahore on October 30, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, at Lahore on October 30, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

— وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے قریب پنجاب کے پہلے سرکاری  ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جسے نواز شریف کینسر ہسپتال کا نام دیا گیا ہے۔

یہ ہسپتال نہ صرف علاج و معالجہ فراہم کرے گا بلکہ کینسر کی تحقیق کے لیے بھی مختص کیا جائے گا، جس میں پاکستان کا پہلا پبلک بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر بھی شامل ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ ہسپتال پورے ملک کے مریضوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرے گا، جس میں جدید ترین طبی سہولتیں اور دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یہ منصوبہ 54 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کا پہلا مرحلہ ایک سال کے اندر فعال ہو جائے گا۔ مزید برآں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صحت کے شعبے میں کمی بیشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ فلاحی ریاست کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے لیے بہترین زندگی کی  فراہمی ہے، اور یہ ہسپتال نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے لیے ایک انمول تحفہ ثابت ہوگا۔

ہسپتال میں پاکستان کا پہلا پبلک بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بھی شامل ہوگا۔ 54ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ہسپتال ایک تحقیقی مرکز بھی ہوگا، جہاں کینسر کے علاج پر تحقیق کی جائے گی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media