سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 3900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 3900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر 115000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

An illustration is shown of the PSX experiencing a bull run. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
An illustration is shown of the PSX experiencing a bull run. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 3900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر 115000 کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، بینچ مارک  ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 4071 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 15 ہزار 422 اعشاریہ 34 کی سطح تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر 1 لاکھ 11 ہزار 351 اعشاریہ 17 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 907 اعشاریہ 82 پوائنٹس (تقریباً 3 اعشاریہ 51 فیصد) کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 258 اعشاریہ 99 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ 20 ہزار 119 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 40 ارب 88 کروڑ 93 لاکھ 96 ہزار 718 روپے سے زائد رہی ہے۔

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media