سٹاک مارکیٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس فیصلہ کے بعد زبردست تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

An illustration shown of the Pakistan Stock Exchange during a bull run. — FILE/THE THURSDAY TIMES
An illustration shown of the Pakistan Stock Exchange during a bull run. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleسٹاک مارکیٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس فیصلہ کے بعد زبردست تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار پوائنٹس کا اضافہ1 min · device voice0:00 / 1:28

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنانے کے فوراً بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔

کاروباری ہفتہ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 1020 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 114800 کی سطح عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 1 لاکھ 13 ہزار 836 اعشاریہ 74 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 20 اعشاریہ 04 پوائنٹس (قریباً صفر اعشاریہ 90 فیصد) کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 856 اعشاریہ 78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

آج کاروبار کے دوران اب تک کے تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 26 کروڑ 62 لاکھ 85 ہزار 949 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 14 ارب 80 کروڑ 3 لاکھ 35 ہزار 265 روپے سے زائد رہی ہے۔

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media