برطانیہ سے واپس ملنے والے 190ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی قائم کی جائیگی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ سے واپس ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز قائم کرنے کا اعلان۔ یونیورسٹی کا باقاعدہ آغاز 14 اگست 2026 کو ہوجائیگا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A image is shown of futuristic Danish University campus in Islamabad. Pakistan is building a state of the art applied sciences university, funded by £190m in recovered UK assets. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
A image is shown of futuristic Danish University campus in Islamabad. Pakistan is building a state of the art applied sciences university, funded by £190m in recovered UK assets. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleبرطانیہ سے واپس ملنے والے 190ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی قائم کی جائیگی، وزیراعظم شہباز شریف2 min · device voice0:00 / 1:38

— وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان کو واپس کیے گئے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم استعمال کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز ایک عالمی معیار کی تعلیمی درسگاہ ہوگی جہاں ملک بھر سے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو جدید علوم، ٹیکنالوجی اور تحقیقی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کا باقاعدہ آغاز 14 اگست 2026 کو کیا جائے گا، جو پاکستان کے یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے لیے اراضی کے حصول سمیت تمام قانونی اور انتظامی امور جلد از جلد مکمل کریں تاکہ مقررہ وقت پر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی میدان میں انقلاب کا باعث بنے گی اور نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

TT Islamabad Bureau

Reporting from the federal capital by The Thursday Times' Islamabad bureau.

More from this bureau

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media