سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں 7 فیصد اضافہ کا اعلان

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ 1 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں 7 فیصد اضافہ کا اعلان کر دیا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Pakistani Rupee banknotes. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Pakistani Rupee banknotes. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں 7 فیصد اضافہ کا اعلان1 min · device voice0:00 / 1:28

— وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں اضافہ کا اعلان۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں 7 فیصد اضافہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں 7 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کو بھی سپیشل الاؤنس دیا جائے گا جو آئندہ مالی سال کے مجوزہ دفاعی بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں محض 7 فیصد اضافہ کی تجویز مسترد کی

واضح رہے کہ بجٹ پیش ہونے سے کچھ دیر قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کی تجویز مسترد کر دی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی تھی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media