الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے حکمِ امتناع کے باعث زیرِ التواء ہے لہذا کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 3 Read the original

A file photo is shown of incumbent PTI chairman Barrister Gohar Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of incumbent PTI chairman Barrister Gohar Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleالیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا3 min · device voice0:00 / 2:36

— الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو تحریکِ انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بیرسٹر گوہر علی کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ یہ مؤقف بیرسٹر گوہر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی ایک درخواست کے جواب میں لکھے گئے خط میں بیان کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر کی جانب سے 13 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھا گیا جس میں یہ درخواست کی گئی کہ اُن سینیٹرز کو تحریکِ انصاف میں شامل کیا جائے جو جولائی میں طویل تاخیر کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایوانِ بالا کیلئے منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 نومبر کو اپنے جوابی خط میں لکھا ہے کہ تفصیلی غور کے بعد دیکھا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ کمیشن کے سامنے زیرِ التواء ہے کیونکہ پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ سے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا ہے لہٰذا ایسے حالات میں الیکشن کمیشن آپ کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اب تک 3 مرتبہ انٹرا پارٹی انتخابات کرا چکی ہے تاہم پہلے دو انتخابات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا جبکہ تیسرے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کارروائی میں کوئی حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے ہفتہ کے روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران اِس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا آخری انٹرا پارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو ہوا اور ہم نے اُس سے متعلق تمام دستاویزات جمع کرائیں مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے قبولیت کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار مجھے الیکشن کمیشن کا خط موصول ہوا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ ہم آپ کو تسلیم نہیں کرتے، یہ بہت افسوس ناک ہے کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو تسلیم نہیں کرتے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media