AnalysisUNDER THE KNIFE

مئی کی جنگ میں بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد پاکستانی جے ایف تھنڈر کی عالمی مانگ میں نمایاں اضافہ، دی ٹیلیگراف

مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی محدود جنگ کے دوران بھارتی رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے کے بعد پاکستانی ساختہ جے ایف تھنڈر جنگی طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ کم لاگت، جدید صلاحیتوں اور عملی جنگی کارکردگی کے باعث متعدد ممالک نے ان طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

ترکی سعودی عرب اور پاکستان دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہاں ہے، جریدہ بلومبرگ

ترکی سعودی عرب اور جوہری صلاحیت رکھنے والے پاکستان کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شمولیت کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ، جس میں کسی ایک رکن پر حملے کو سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، نیٹو کے آرٹیکل فائیو سے مشابہ ہے اور اس میں ترکی کی شمولیت مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو نمایاں طور پر بدل سکتی ہے۔

عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آ رہی، موجودہ حکومت قائم رہے گی، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ

عمران خان کی جیل سے فوری رہائی ہوتی نظر نہیں آ رہی، مسلم لیگ ن کی موجودہ اتحادی حکومت قائم رہے گی۔ نئے آئی ایم ایف فنڈز کی تقسیم اور بہتر ہوتی معیشت چھوٹی جماعتوں کو حکومتی اتحاد کا حصہ رہنے کی ترغیب دے گی۔ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ

اقوام متحدہ رپورٹ؛ تحریک طالبان پاکستان سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار

اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کو مسلسل استعمال کر رہی ہے۔

سابق برازیلین صدر بولسونارو پر قیمتی گھڑیوں سمیت مہنگے سعودی تحائف فروخت کرنے پر فرد جرم عائد، دی واشنگٹن پوسٹ

برازیل کی وفاقی پولیس نے سابق برازیلین صدر بولسونارو پر سعودی شاہی خاندان کی جانب سے دی گئی ہیرے کی قیمتی گھڑیاں اور اہلیہ کو دیئے گئے قیمتی زیورات امریکی شاپنگ مال میں فروخت کرنے پر فردِ جرم عائد کر دی۔

نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل

مسجد الحرام میں نئے اسلامی سال کے پہلے دن، 1 محرم 1446 ہجری کو خانہ کعبہ کا نیا غلاف (کسوہ) تبدیل کردیا گیا۔ یہ اہم کام شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کے 150 سے زائد ماہر کاریگروں نے انجام دیا۔

اقوام متحدہ کا عمران خان بارے ورکنگ گروپ رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ورکنگ گروپ برائے جبری حراست کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی سفارش بارے رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز کردیا۔ ترجمان کے مطابق یہ سفارش ایک آزاد پینل کی جانب سے کی گئی ہے، اور اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عمران خان کے حالات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ READ MORE: THE LATEST PETROL AND...

پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی، امریکی جریدہ بلومبرگ

پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی، رواں برس ڈالر کے لحاظ سے 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، روپیہ مستحکم ہوا ہے جبکہ افراطِ زر میں کمی سے شرح سود میں بھی کمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ہمیں بتایا جائے کہ انٹیلیجنس ایجنسیز کا بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے؟ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

ہمیں پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیز بالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ بتایا جائے، وہ بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے؟ ملک کی معیشت بکھر چکی ہے، چینی راہنما نے جو کچھ کہا ہے اس کا یہی مطلب ہے کہ ہمیں اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کیمطابق حماس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، جریدہ وال اسٹریٹ جرنل

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق غزہ میں حماس کو ختم کرنے کا نیتن یاہو کا مقصد ناقابل حصول ہے، حماس کو ختم کرنے کا خیال عوام کے لئے گمراہ کن ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے بیان سے نیتن یاہو اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

عام انتخابات کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مسلسل بہتر ہو رہی ہے، فچ ریٹنگز

انتخابات کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، بجٹ نے IMF ڈیل کے امکانات بڑھا دیئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ FY24 کی GDP کے 0.3 فیصد تک محدود ہونے کی توقع ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 15.1 بلین ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کی چاول کی برآمدات میں متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فنانشل ٹائمز

پاکستان کی چاول کی برآمدات میں متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا میں چاول کے چوتھے بڑے برآمد کنندہ پاکستان نے رواں برس 10 ملین ٹن پیداوار اور 3 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا حصہ 7 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر لیا۔

خطبہِ حج 1445 ہجری، امام شیخ ماہر بن حمد المعیقلی

اے لوگو! اللّٰه سے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے، اللّٰه تعالٰی اپنی ذات میں واحد ہے، تمام مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں، والدین کا نافرمان نہ دنیا میں کامیاب ہو گا نہ آخرت میں، اللّٰه نے شرک کو حرام کر دیا، فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا کرتا ہوں۔
error: