اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 83,000 کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے 83,000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
ملکی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد، آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ معاہدہ اور ترسیلات زر میں اضافے نے اسٹاک مارکیٹ کو مستحکم کیا ہے۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران، ابتدائی طور پر انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔