Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

Pakistan seeks stronger diplomatic ties with Russia, China, UK, and US, says Ishaq Dar

"Several prominent heads of state are coming to SCO Summit. Pakistan seeks strong diplomatic relations with Russia, China, the UK, and the US. The political turmoil in Pakistan continues solely due to the obstinacy of one party," says Deputy Prime Minister Ishaq Dar.

پاکستان روس، چین، برطانیہ اور امریکہ سمیت سب کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات چاہتا ہے، اسحاق ڈار

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن سمٹ میں کئی بڑے سربراہانِ مملکت آ رہے ہیں۔ پاکستان روس، چین، برطانیہ اور امریکہ سمیت سب کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات چاہتا ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب جا رہی ہے۔ پاکستان میں صرف ایک پارٹی کی ضد کی وجہ سے سیاسی بھونچال ختم نہیں ہو رہا۔

آئینی عدالت کا قیام اور ججز کی تقرری کا طریقہ کار ہمارے دو مطالبات ہیں، بلاول بھٹو زرداری

آئینی عدالت اور ججز کی تقرری کا طریقہ کار ہمارے مطالبات ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے برابری کی نمائندگی یقینی بنانا ہو گی، صوبوں سے برابری پر مصنفین بیٹھیں گے تو مسائل حل ہونگے، جو لوگ مجھے کہہ رہے ہیں پیچھے ہٹ جاؤ میں انہیں کہتا ہوں تم پیچھے ہٹ جاؤ، بلاول بھٹو زرداری۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج بین الاقوامی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہو گی، حسین حقانی

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی بین الاقوامی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہو گی، پی ٹی آئی پاکستان پر امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر فرق نہیں پڑ رہا، عمران خان نے سفارتی سطح پر ایسی باتیں کیں جو تھڑے پر بیٹھ کر کی جاتی ہیں۔

پی ٹی آئی کی وفاق پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی وفاق پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے، ، پی ٹی آئی کی پوری ڈیفینیشن یہی ہے کہ عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں، عمران خان کے کئی چہرے ہیں، کیا عدالتوں کو نظر نہیں آ رہا کہ عمران خان ملکی سالمیت پر حملے کر رہا ہے؟

حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے ہیں، ہم اتفاقِ رائے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری

حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت موجود ہے مگر حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاقِ رائے چاہتی ہے، میں بھرپور کوشش کررہا ہوں کہ اتفاقِ رائے قائم ہو لیکن اگر اتفاقِ رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ مؤقف درست ہو گا کہ وقت ضائع نہ کیا جائے۔

ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے نہ اتار سکے، نواز شریف

تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعہ ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتار کر مُلک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد نہ کر سکے، میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنا درست فیصلہ تھا جس سے مُلک میں جمہوریت کو استحکام ملا۔

پاکستان 2017 میں دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھا، جلد دوبارہ ابھرے گا۔ اسحاق ڈار

پاکستان 2017 میں دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھا اور جی 20 ممالک میں شامل ہونیوالا تھا، پاکستان جلد دوبارہ ابھرے گا، پاک سعودی عرب سٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی، پاکستان سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پُرعزم ہے۔

پاکستان ہمارا اپنا گھر ہے، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ سعودی وزیرِ سرمایہ کاری

پاکستان ہمارا اپنا گھر ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلقات قائم ہیں، تجارت بڑھانے کیلئے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہم تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستانی عوام سعودی عرب کیلئے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں، آرمی چیف

پاکستانی عوام سعودی عرب کیلئے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں، سعودی عرب کے بڑے تجارتی وفد کا دورہِ پاکستان دونوں ممالک کے مابین پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔

علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دوبارہ دھاوا بولنے کی دھمکی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی فوج سے لڑائی نہیں چاہتی، مگر انہیں جلسے کی اجازت نہ دینے اور کارکنان پر پولیس کے تشدد کے بعد احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا۔

پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کیلئے اقوامِ متحدہ کی رکنیت کا مطالبہ کرتا ہے، اے پی سی اعلامیہ

آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جس کا دارالخلافہ القدس ہو، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل کو نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا جائے، فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ایمرجنسی سمٹ بلایا جائے۔
error: