Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

جنرل (ر) فیض حمید کے بعد مزید 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں 3 ریٹائرڈ افسران کو فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا، تینوں ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

فیض حمید آرمی چیف بننے کیلئے قسمیں اٹھا کر نواز شریف سے معافیاں مانگتے رہے، خواجہ آصف

جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، جنرل (ر) باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فیض حمید آرمی چیف بننے کیلئے میاں نواز شریف کو پیغامات بھیجتے رہے، فیض حمید نے پیغامات میں نواز شریف سے معافیاں مانگیں اور قرآن کی قسمیں اٹھا کر آئندہ کیلئے یقین دہانی کرواتے رہے۔

غزہ میں جاری مظالم کی وجہ سے یومِ آزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، شہباز شریف

غزہ میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ان دلخراش واقعات کی وجہ سے ہمارے یومِ آزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، اسرائیل جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، تاریخ میں اس سے بدترین ظلم و زیادتی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

عدلیہ بار بار پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

عدلیہ بار بار پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت کر رہی ہے۔ عدلیہ اتنی قابل ہے کہ عدالتیں بھی چلاتی ہے، ڈیم بھی بنا سکتی ہے، ٹماٹر اور سموسے کی قیمت بھی طے کر سکتی ہے۔ ایک جماعت کو وہ دیا گیا جو اس نے مانگا نہ تھا اور جس کی آئین و قانون میں گنجائش ہی نہ تھی۔

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے، حقائق مسخ کرنے اور گالم گلوچ کا بازار گرم ہے، شہباز شریف

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے، حقائق مسخ کرنے اور گالم گلوچ کا بازار گرم ہے، شہداء کی بےحرمتی کی جا رہی ہے، ہمیں آج قومی یکجہتی اور اتفاق و اتحاد کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی، ہمیں پاکستان کو سماجی اور معاشی چیلنجز سے نکالنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کردیا

عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کیا ہے، کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا اور ان کے خلاف کارروائی بھی کروں گا۔ انہوں نے رینجرز کی جانب سے بدسلوکی پر بھی معافی کا مطالبہ کیا۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بِل 2024 قومی اسمبلی میں کثرتِ رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بِل 2024 کثرتِ رائے سے منظور؛ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حق دار نہ ہو گی، مقررہ مدت میں ایک بار کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔

فلسطین ایک مقتل بن چکا، آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسماعیل ہنیہ کی شہادت امن کی کوششوں کو بڑا دھچکا ہے، پاکستان اسماعیل ہنیہ کے اہلِ خانہ اور فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، فلسطین ایک مقتل بن چکا، آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا، پاکستان فلسطین کی امداد جاری رکھے گا۔

پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، قونصل جنرل یو اے ای

متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستان یا پاکستانی حکومت سے متعلق فیک نیوز یا ڈس انفارمیشن پھیلانے اور پاکستانی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ہم فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، عمران خان

میں نے فوج پر کبھی کوئی الزام نہیں لگایا، ہم فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، جسٹس عامر فاروق مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتا تھا، جماعتِ اسلامی کے دھرنا اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچ عوام کی حمایت کرتا ہوں۔

عمران خان نے سیاسی فائدے کیلئے امریکی سازش والا جھوٹ بولا، شفقت محمود

ہماری حکومت امریکہ نے نہیں گرائی، عمران خان نے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا بیانیہ بنایا، ہماری حکومت جنرل باجوہ نے بنائی اور انہوں نے ہی گرائی، تحریکِ عدم اعتماد کو مسترد کرنا غیرآئینی اقدام تھا، دھرنا 2014 کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا کردار تھا، سابق وفاقی وزیر شفقت محمود

اداروں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے، ادارے نیوٹرل ہو جائیں، علی امین گنڈاپور

ادارے نیوٹرل ہو جائیں کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اِس حکومت کو ادارے لائے ہیں، اداروں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے، حکومت میں نااہل و نکمے اور پنوتی اعظم بیٹھے ہیں، یہ لوگ جس چیز پر ہاتھ ڈالتے ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
error: