عمران خان سیاسی فائدے کے لیے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنا کر استعمال کرتے ہیں، ریحام خان

عمران خان نے 2014 میں سول نافرمانی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کے سامنے بجلی کا بل جلایا اور بجلی کے بل نہ دینے کا کہا، جبکہ ان کے اپنے بنی گالہ گھر میں سولر پینلز لگے ہوئے تھے۔ وہ سیاسی فائدے کے لیے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنا کر استعمال کرتے ہیں۔ دوسروں کی بیٹیوں اور بیگمات پر اعتراض کرنیوالوں کو اپنی باری آنے پر موروثیت پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — 2014 میں جب عمران خان نے سول نافرمانی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بجلی کے بل نہ دینے کی ترغیب دی اور بجلی کا بل عوام کے سامنے جلایا، تو اسوقت انکے اپنے گھر بنی گالہ میں سولر پینل لگے ہوئے تھے۔

یہ بات سینئر تجزیہ کار اور سیاسی ایکٹیوسٹ ریحام خان نے نجی ٹی وی پر ممتاز صحافی ابصارعالم کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہی۔ ریحام خان نے عمران خان کی 2014 میں کی گئی سول نافرمانی کی تحریک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب عوام کو اپنے حق کے لیے قربانی دینے پر مجبور کیا گیا، عمران خان خود بنی گالہ میں آرام دہ زندگی گزار رہے تھے، جہاں ان کے گھر میں جدید سولر پینلز نصب تھے۔ ریحام خان کے مطابق، عمران خان کا یہ عمل ان کی دوغلی سیاست کا عکاس ہے۔

خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنانا

ریحام خان نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی فائدے کے لیے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص جو اپنی پارٹی کے حامیوں کو جیلوں میں چھوڑ دیتا ہے اور انہیں ذلیل و خوار ہونے دیتا ہے، وہ ملک کی قیادت کا اہل نہیں ہو سکتا۔

پارٹی قیادت اور حامیوں کے ساتھ رویہ

پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ جب پارٹی کے حامی جب آخری کال پر اسلام آباد گئے، تو پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا اور خود لگژری گاڑیوں میں فرار ہو گئی۔ ان کے مطابق یہ رویہ نہ صرف قیادت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کی عکاسی بھی کرتا ہے کہ یہ لوگ اپنے حامیوں کی پرواہ نہیں کرتے۔

علی امین گنڈاپور اور موروثیت پر اعتراض

ریحام خان نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے موروثیت پر اعتراض نہ کرنے پر سوال اٹھایا، ریحام خان نے کہا کہ جب انہیں فائدہ ہوتا تھا تو دوسروں کی بیٹیوں اور خواتین پر تنقید کرتے تھے اور انتہائی غلیظ لہجہ اور نازیبا زبان استعمال کرتے تھے۔ یہی رویہ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کے بارے میں اختیار کیا، جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ تاہم، جب اپنی ذات کی بات آتی ہے تو موروثیت کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گیارہ سالہ حکومتی دور کے باوجود پشتون عوام کو بے روزگار رکھا گیا، اور جب سیاسی فائدے کی ضرورت پڑی، تو ان کی غیرت کا سہارا لیا گیا۔

انسانی بحران اور عمران خان کی پالیسیوں کا اثر

ریحام خان نے عمران خان کی پالیسیوں کو ایک انسانی بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کو مشکلات میں دھکیلا گیا، اس وقت ان کی اپنی زندگی پر ان پالیسیوں کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک کو ایک سیاسی ڈرامے کے طور پر بیان کیا جس کا مقصد صرف ذاتی فائدہ حاصل کرنا تھا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: