فیض حمید کی وجہ سے ہم ہھنسے ہوئے ہیں، ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔ شیر افضل مروت

جنرل (ر) فیض حمید کی وجہ سے ہم پھنسے ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں، فیض حمید ہمارے لیے اتنے ہی نقصان دہ رہے ہیں جتنے جنرل باجوہ تھے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — راہنما تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کی وجہ سے ہم پھنسے ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں، فیض حمید ہمارے لیے اتنے ہی نقصان دہ رہے ہیں جتنے جنرل باجوہ تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے یہ پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ لگے ہاتھوں عمران خان کیلئے نیا اور سنجیدہ مسئلہ پیدا کیا جا سکے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ فیض حمید کی وجہ سے ہم پھنسے ہوئے ہیں، فیض حمید کی وجہ سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا، ریٹائرڈ فوجی افسران کی معاونت ٹھوس ہونی چاہیے صرف ہمدردی کافی نہیں ہے جبکہ فیض حمید سے متعلق ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں، اگر شواہد ہوتے تو لازم تھا کہ 9 مئی کے فوراً بعد انہیں سامنے لایا جاتا۔

راہنما تحریکِ انصاف اور قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید ہمارے لیے اتنے ہی نقصان دہ رہے ہیں جتنے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ تھے، جنرل (ر) فیض حمید کی قربت کی وجہ سے ہمیں رجیم چینج آپریشن میں بھی قیمت ادا کرنا پڑی تھی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی جس کے اگلے مرحلہ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ ان کے خلاف چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پُرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے جبکہ ان پُرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شاملِ تفتیش ہیں، ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شاملِ تفتیش ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید (ر)کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: