Political
The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
Hamas agrees to Trump peace plan with conditions
Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.
حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی
حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
صحافی خبر اور رائے میں فرق بھول جاتے ہیں، یہ فرق ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
صحافی وہ ہے جو تحقیقات کے بعد خبر دے اور جب رائے کا اظہار کرنا ہو تو آئین اور قانون کو مدنظر رکھنا چاہیے، ذمہ دارانہ صحافت وقت کی ضرورت ہے۔
آفیشل سیکریٹس ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، عارف علوی
میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔
گرجا گھروں پر حملہ کرنیوالوں نے قرآن شریف کے صریح احکام اور رسول اللہ کی واضع ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی، جسٹس قاضی...
جسٹس قاضی فائیز عیسی کے بیان کیمطابق گمراہوں کے اایک بے ہنگم ہجوم نے متعدد گرجاگھروں اور مسیحی برادری کے مکانات جلائے اور برباد کیے۔ یہ دیکھ کر مجھے بطور ایک مسلمان ایک پاکستانی اور ایک انسان کی حیثیت سے نہایت گہرا دلی صدمہ پہنچا ہے اور شدید دکھ ہوا ہے۔
تحریک انصاف نے امریکی اور یورپی سفیروں سے عمران خان کی رہائی کیلئے مدد مانگ لی
تحریک انصاف جس نے امریکی سازش اور ایبسیلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا کر بیانیہ بنایا اب اپنے ہی اس نعرے کے برخلاف امریکی اور مغربی سفارتکاروں سے مدد مانگتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی جیل سے رہائی کیلئے مدد مانگ لی۔
لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ختم کیا جائے، شاہد خاقان عباسی
عمران خان وہ وزیراعظم تھا جو دوسروں کی گرفتاری کا کریڈٹ لیتا تھا کہ میں نے اندر کروایا ہے، عمران خان کے دور میں اپوزیشن راہنماؤں کو کسی جرم کے بغیر گرفتار کیا گیا، عمران خان نے ہمارے خلاف نیب کو استعمال کیا، یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اب نیب قوانین میں کچھ نرمی آئی ہے۔
سینیٹ میں پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2023 منظور کر لیا گیا
وفاقی وزیرِ اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب نے پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 پیش کیا جو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
عمران خان 5 برس کیلئے نااہل قرار
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن نے پانچ برس کیلئے نااہل کردیا ہے۔
توشہ خانہ چوری ثابت ہونے پر عمران خان کو 3 برس قید کی سزا، گرفتار کر لیا گیا
توشہ خانہ فوجداری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنا دیا، فیصلہ کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دے دیا گیا جبکہ 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کو اسلئے ضمانت مل گئی کیونکہ وہ جج کی بیوی ہے، مریم نواز
اس کیس میں ملزمہ کو ضمانت مل گئی کیونکہ وہ ایک جج کی بیوی ہے، جس معاشرے میں طاقتور اور کمزور کیلئے ایسی تفریق ہو، وہ کہاں جائے گا؟ یہ واقعہ تو میڈیا کے سامنے آ گیا ہے مگر نجانے کتنے ہی واقعات خوف کے باعث چھپا اور دبا دیئے جاتے ہیں۔
مجھے نواز شریف کا ساتھ دینے پر سزا سنائی گئی، طلال چوہدری
میں نے توہینِ عدالت نہیں کی تھی، میں اپنے قائد نواز شریف کے نظریہ اور بیانیہ کے ساتھ کھڑا تھا، ثاقب نثار مجھ سے میاں نواز شریف اور مریم نواز صاحبہ کے خلاف بیان دلوانا چاہتا تھا۔ مسلم لیگ نواز کے راہنما طلال چوہدری کی پریس کانفرنس
نو مئی کی بغاوت میں عمران خان کے ساتھ حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی بھی شامل تھے،وزیراعظم شہباز شریف
احتساب کرنا اور گرفتار کرنا میرا کام نہیں بلکہ اداروں کا کام ہے اور اداروں کو درست معلومات فراہم کرنا ہمارا فرض تھا جو ہم نے ادا کیا، ہماری حکومت نے کسی کو بھی ناجائز تنگ نہیں کیا۔
توشہ خانہ کے تحائف ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعہ فروخت کیے، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میں نے توشہ خانہ کے تحائف ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے فروخت کیے تھے۔