دونالد ترامپ اعلام کرد ایران شاید مانند هر زمان دیگری به آزادی نزدیک شده باشد و از آمادگی آمریکا برای کمک سخن گفت، در حالی که اعتراضات ضدحکومتی با وجود سرکوب شدید، خشونت مرگبار و قطع سراسری اینترنت در سراسر کشور ادامه دارد۔
US President Donald Trump has backed Iran’s protest movement, saying the country is “looking at freedom” as unrest spreads despite a deadly crackdown and internet blackout.
پاکستان اور امریکا کے مابین تیرہویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا جن کا مقصد کاونٹر ٹیررازم میں تجربات کے تبادلہ، حربی طریقہ کار اور مؤثر انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی ٹیکنیک کو بہتر بنانا ہے۔
Indian markets slipped again as weak global cues and proposed US tariffs on Russian oil buyers rattled investor confidence and heightened fears over India’s energy dependence.
بھارتی سٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز مندی کا شکار، غیر ملکی سرمایہ کے انخلا کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ممکنہ 500 فیصد ٹیرف کی حمایت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا۔توانائی اور تجارتی پالیسیوں سے جڑی اس غیر یقینی صورتحال نے بھارتی معیشت اور مالی منڈیوں پر دباؤ میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
بالآخر25 جولائی 2018 کو پاکستان سے چلنے والی تبدیلی کی لہر اپنی تیسری سالگرہ پر25 جولائی کو2021 کو کامیابی سے سفر کرتی ہوئی آزاد کشمیر تک پہنچ گئی
۔25 جولائی 2018 کو ہونیوالے حالات و واقعات اور 25 جولائی 2021 کو رونما ہوئے حالات و واقعات میں بہت زیادہ مماثلت دیکھنے میں آئی بالکل اسی طرح الیکشن رزلٹس آنا شروع ہوئے اور پھر اچانک رزلٹس انتظار فرمائیے پر لگ گئے اور چند گھنٹے بعد جب رزلٹس آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو منظر نامہ بدل چکا تھا آگے والے پیچھے اور پیچھے والے آگے ہوچکے تھے جو بقول ہمارے دوست تجزیہ نگار عمار مسعود، پاکستان میں الیکشن میں عوام 9 سے 5 بجے تک ووٹ ڈٓالتے ہیں اور شام 5 سے رات 9 بجے تک فرشتے ووٹ ڈالتے ہیں
آزاد کشمیر الیکشن سے قبل خوب گہما گہمی دیکھنے میں آئی پاکستان میں برسر اقتدار حکومتی جماعت تحریک انصاف سمیت دوسری سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کشمیرمیں جلسے کیے تعداد کے لحاظ سے ن لیگ کے جلسے بہت کامیاب رہے پیپلز پارٹی کے جلسوں میں بھی عوام نے بھرپور شرکت کی
ن لیگ کی الیکشن کیمپین کیلئے مریم نواز خصوصی طور پر کشمیر گئیں اور وہاں کئی روز قیام کیا ہر روز دو سے تین جلسوں سے خطاب کرتی رہیں جن میں عوام کی بھر پور شرکت ہوتی رہی اور ہر گزرتے دن کیساتھ عوام کا جوش و خروش بڑھتا گیا ہر جلسہ چاہے وہ کسی دور دراز گاوں میں ہوتا لائن اور کنٹرول کے پاس ہوتا یا پھر میر پور مظفرآباد جیسے شہروں میں ہوتا عوام کا ایک جم غفیر مریم نواز کو سننے کیلئے انکا استقبال کرنے کیلئے امڈ آتا
Far flung and remote areas as Forward Kahuta near LOC have never witnessed women come out like this ! What amazing and heartwarming scenes! More power to you sisters ❤️ pic.twitter.com/30vrLKkmjz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 19, 2021
پیپلز پارٹی کے جلسوں میں بھی گہما گہمی دیکھنے میں آئی بلاول بھٹونے کشمیرالیکشن کیمپین کا آغاز کیا اور پھر کیمپین کے دوران ہی انکو اچانک نجی دورہ پر امریکہ جانا پڑگیا یوں الیکشن کیمپین کو ادھورا چھوڑ کر اچانک امریکہ جانے نے ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا؟ بلاول بھٹو کے امریکہ جانے کے بعد انکی بہن محترمہ آصفہ بھٹو نے کشمیر الیکشن کیمپین کو آگے بڑھایا اور کامیاب جلسے کیے
مسلم لیگ ن کے کامیاب اور بڑے جلسے دیکھ کرلگنے لگا کہ آئیندہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر ن لیگ آزاد کشمیر کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور جسطرح پاکستان میں مہنگائی کے طوفان تلے عوام دبی ہوئی اسکو دیکھتے ہوئے محسوس ہونے لگا کہ کشمیر کے عوام اس سے سبق سیکھتے ہوئے تحریک انصاف کو مسترد کردینگے لیکن ایسا نہ ہوسکا اور نتیجہ تحریک انصاف کی فتح کی صورت میں سامنے آیا
مسلم لیگ ن کو نشستیں تو توقع کیمطابق کافی کم ملیں لیکن “مریم نواز فیکٹر” کھل کراسطرح سامنے آیا کہ عوام نے انکی پکارپر کھل کر بھر پور طریقہ سے لبیک کہا اور اگر حاصل کردہ ووٹوں کو دیکھا جائے توتمام ترحکومتی مشینری حکومتی اور میڈیا سپورٹ کے باوجود ن لیگ نے کشمیرمیں اپنے ووٹ بینک کوبہت زیادہ مستحکم کیا ہے اور ان حالات میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اور ووٹ کوعزت دو بیانیہ کیساتھ اتنے زیادہ ووٹ لینے کا تمام تر سہرا مریم نوازکوجاتا ہے
ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے۔ ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔ میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں۔ مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر ? https://t.co/CRc6Xdl7Dt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
اگر مجموعی طور پر ووٹوں کی تعداد کو دیکھا جائے تو آزاد کشمیرمیں پاپولرووٹ کا تناسب یہ رہا
تحریک انصاف 32 فیصد حاصل کردہ ووٹ 6 لاکھ 13 ہزار
مسلم لیگ ن 25 فیصد حاصل کردہ ووٹ 4 لاکھ 91 ہزار
پیپلزپارٹی 18 فیصد حاصل کردہ ووٹ ل3اکھ 50 ہزار
اگرآزاد کشمیر کے رزلٹس پر ایک نظر دوڑائیں تو یوں لگتا ہے کہ ان اتخابات میں آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان میں پٹرول آٹا چینی دوائی بجلی گیس کی بڑھتی ہوشربا قیمتوں کے حق میں اور سندھ میں ہوتی ورلڈ کلاس ترقی کو دل کھول کر ووٹ ڈالا ہے کشمیر الیکشن کے نتائج کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں کے لوگ بھی پاکستان میں پچھلے تین برس سے آتی تبدیلی کو بھر پور طریقہ سے مستفید ہونے کودیدہ فرش راہ ہیں
آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج سے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام نے غربت اور مہنگائی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اشیاء صرف کی گرانی بے روزگاری اور مفلسی جھوٹ اور یو ٹرن گالی گلوچ اور بدتمیزی لاقانونیت اور بد امنی اقربا پروری اور کرپشن کے حق میں دل کھول کر ووٹ ڈالے ہیں
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔