spot_img

Columns

Columns

News

Pakistan crushes smuggling and terror networks, no plans to recognise Israel, DG ISPR

Security forces have dismantled smuggling and terrorist networks. The Pakistan–Saudi defence pact is not directed against any third party. Pakistan has no intention of recognising Israel. All partnerships in minerals, port investments, and international cooperation will be pursued strictly in line with national interest.

اسمگلنگ اور دہشت گرد نیٹ ورکس کا کمر توڑ دی گئی ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ڈی جی آئی ایس...

سیکیورٹی فورسز نے اسمگلنگ اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو بڑی حد تک توڑ دیا ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں بلکہ دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کے لیے ہے، پاکستان نے اسرائیل کو قبول نہیں کیا، نا اس حوالے سے پاکستان میں کوئی سوچ ہے۔ معدنیات، بندرگاہی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داری صرف قومی مفاد کے تحت ہوں گی۔

Pakistan’s military issues stark warning to India, vows a “new normal” of swift, destructive response

Pakistan has announced a "new normal," warning that any fresh aggression will be met with a swift, decisive and devastating response. ISPR warned that India seems to have forgotten the losses it suffered, including destroyed fighter jets and the potency of Pakistan’s long-range strike capabilities.

پاک فوج کا بھارت کو انتباہ: نیا نارمل تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا

پاکستان نے اپنا "نیا نارمل" متعارف کرا دیا ہے؛ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگی۔ عوام اور مسلح افواج دشمن کے ہر کونے تک لڑائی لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارت شاید اپنی تباہ شدہ جنگی طیاروں اور پاکستان کے دوررس ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول چکا ہے۔

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.
OpinionInternationalپنج شیر کا پس منظر: اندرونی سیاست منظر عام پر
spot_img

پنج شیر کا پس منظر: اندرونی سیاست منظر عام پر

Hammad Hassan
Hammad Hassan
Hammad Hassan has been a columnist for over twenty years, and currently writes for Jang.
spot_img

عالمی میڈیا میں دن بدن انتہائی اہمیت اختیار کرتے افغانستان کے شمالی ریاست پنج شیر کے ارد گرد بغلان میدان کاپیسا بامیان اور پروان ریاستیں (صوبے) ہیں جس میں زیادہ تر پشتون آبادی ھے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں طالبان کے ساتھ ساتھ گلبدین حکمت یار کا اثر و رسوخ بھی ھے بلکہ گلبدین بذات خود بغلان ریاست سے تعلق رکھتے ہیں جو پنج شیر کے ساتھ متصل یعنی ہمسایہ ریاست ھے۔

پنج شیر پہلے پروان صوبے کا حصہ تھا اور اسے ایک ضلع کی حیثیت حاصل تھی جسے بعد میں الگ صوبے کی شکل دی گئی کیونکہ پنج شیر جغرافیائی اور بود و باش کے حوالے سے الگ تشخص کی حامل وادی ہے یعنی وہاں کے لوگ فارسی زبان بولتے ہیں اسی طرح ان کے رسوم و رواج اور مزاج بھی دوسری ریاستوں اور وہاں کے لوگوں سے مختلف ہیں۔

پہاڑوں میں گھری وادی پنج شیر کے لوگ تنہائی پسند ہونے کے ساتھ ساتھ حد درجہ انا پرست بھی ہیں اور یہی وجہ تھی کہ روسی افواج اپنی انتہائی کوشش کے باوجود بھی پنج شیر پر قبضہ نہیں کر سکے تھے بلکہ یہاں کے نوجوان احمد شاہ مسعود ایک دلیر جنگجو کے روپ میں پوری دنیا سے خراج لے چکے تھے۔

نائن الیون سے ذرا پہلے احمد شاہ مسعود ایک خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے تو دلیری کی علامت پنج شیر نے ایک گہری خاموشی کی چادر اوڑھ لی اور پھر پر آشوب موسموں میں بھی پنج شیر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہا کیونکہ تب احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی عمر محض گیارہ سال تھی۔

گو کہ روس افغان جنگ اور اس کے بعد پنج شیر سے تعلق رکھنے والے کئی لیڈرز سامنے آئے لیکن احمد شاہ مسعود کا مبالغہ آمیز حربی اور رومانوی تاثر زائل نہ ہو سکا۔

روس افغان جنگ کے ایک اہم سیاسی اور مذہبی رہنما استاد ربانی کا تعلق بھی پنج شیر سے تھا. ان کی موت کے بعد ان کا بیٹا صلاح الدین ربانی اپنے والد کے جانشین ہیں لیکن آج کل کابل میں مقیم ہیں بعض اطلاعات کے مطابق صلاح الدین ربانی طالبان اور احمد مسعود کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے میں خاموشی کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

عبداللہ عبداللہ کے والد کا تعلق بھی پنج شیر سے تھا لیکن اس کی والدہ پشتون تھی اور ان کا تعلق شاید اورزگان ریاست سے تھا۔

غالبا یہی وجہ ہے کہ طالبان شمال کے ساتھ مذاکرات کےلئے عبداللہ عبداللہ کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

بعض ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کے دن احمد مسعود اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان فون پر رابطے بھی ہوئے ہیں۔

عبد اللہ عبد اللہ احمد مسعود اور طالبان کے درمیان مذاکرات اور لڑائی سے گریز کے سب سے بڑے اور با اثر رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کا تعلق بھی پنج شیر سے ہے. وہ اس وقت پنج شیر ہی میں موجود ہیں لیکن اس کی بقاء کا سارا دار و مدار احمد مسعود پر ہی ہے کیونکہ امر اللہ صالح بذات خود عوامی سطح پر کسی طاقت یا اثر و رسوخ کے حامل نہیں۔

معتبر ذرائع کے مطابق احمد مسعود کے سخت روپے اور جارحانہ انداز کے پس منظر میں در اصل امر اللہ صالح ہی ہیں جو اپنی معزولی کے خلاف انتقامی طور پر نوجوان احمد مسعود اور پوری ریاست کو ایک بار پھر خوفناک جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

با خبر ذرائع کے مطابق پنج شیر میں نہ صرف رائے عامہ جنگ کی شدید مخالف اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دینے کی حامی ہے بلکہ امر اللہ صالح کے خلاف بھی شدید ردعمل موجود ہے لیکن احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہونے کی وجہ سے لوگ احمد مسعود کے اس سپورٹ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو یہ نوجوان لیڈر سابق نائب صدر امر اللہ صالح کو فراہم کر رہے ہیں۔

چونکہ احمد مسعود کی عمر صرف بتیس سال ہے اور وہ تجربے سے محرومی کے سبب معروضی حالات کے ڈائنیمکس کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں ساتھ ساتھ وہ عمر کا زیادہ حصہ بھی مغربی ممالک میں گزار چکے ہیں (جہاں وہ پڑھتے رہے ) اور یہی وہ وجوہات ہیں جو احمد مسعود کو حقائق کی بجائے جذباتی فضا کی طرف دھکیل رہی ہے جس کا فائدہ امر اللہ صالح جیسے لوگ اٹھا رہے ہیں۔

ان حقائق کو نظر انداز کرنا ایک حماقت کے سوا کچھ نہیں کہ نیا منظر نامہ روس افغان جنگ سے بہت مختلف ہے کیونکہ پنج شیر جغرافیائی طور پر جن ریاستوں میں گھرا ہوا ہے وہ تمام ریاستیں کابل کی حمایت میں کھڑے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے پنج شیر جانے والے راستوں کو طالبان اور (بعض ذرائع کے مطابق گلبدین حکمت یار کے حزب اسلامی کے کمانڈروں نے بھی ) مسدود کر کے پنج شیر کو جانے والی ھر قسم کی رسد بند کر دی ہے۔

اس کے علاوہ پنج شیر کے اندر بھی طالبان کا اثر و رسوخ گزرے سالوں میں کافی بڑھ گیا ہے. تاہم فی الحال لڑائی سے گریز ہی سب کا مطمح نظر ہے۔

ایک ذریعے کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں طالبان نے احمد مسعود کو مذاکرات پر آمادگی کےلئے ایک سے زائد بار یہ پیش کش بھی کی ہے کہ نئی حکومت کے قیام میں پنج شیر کے انتظامی معاملات آپ کے مشورے پر ہی تشکیل دیئے جائیں گے۔

تا ہم ڈیڈ لاک ابھی تک موجود ہے جس سے خوف اور اندیشے ایک تسلسل کے ساتھ ٹپک رہے ہیں۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: