وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے
شہزاد اکبر نے یہ اعلان ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعہ کیا جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے واضع رہے کہ شہزاد اکبر نے پانامہ لیکس کے بعد سابق وزیراعظم میں نواز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیسز میں کلیدی کردار ادا کیا تھا
شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ رہینگے اور امید کرتے ہیں کہ احتساب کا عمل جاری رہیگا