Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.
گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور
After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.
An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.
Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے گوجرانوالہ پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت نے مہنگائی کرکے ملک کے ہر طبقہ کو مہنگائی کی سونامی میں دبا دیا اور مزدوروں کو بیروزگار بنا دیا ہے عمران خان نے ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کرکے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزدور کو اپنی محنت کا صلہ نہیں مل رہا اور کسانوں کو اپنی محنت کا معاوضہ نہیں مل رہا عمران خان نے ملک میں ایسا معاشی بحران پیدا کردیا ہے جسکی وجہ سے مہنگائی غربت تاریخی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان ہر بات پر کہتے رہتے تھے کہ گبھرانا نہیں ہے آٹا مہنگا ہوا کہتے تھے گبھرانا نہیں بجلی مہنگی ہوئی گبھرانا نہیں پٹرول مہنگا ہوا گبھرانا نہیں گیس مہنگی گبھرانا نہیں لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ خود گبھرا رہا ہے اورخوفزدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے کبھی کہتا ہے مجھے نکالا گیا تو میں بہت خطرناک ہوجاونگا آج مہنگائی بیروزگاری کو چھوڑ کراب یورپین یونین کیخلاف بولنے لگ گیاہے اب وقت آگیا ہے کہ اس سیلیکٹڈ کو گھر بھیج کر صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں۔
بلاول بھٹو نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم ہو کون تمہارا تو اپنا والد کرپشن پر نکالا گیا کیا یہی وجہ ہے کہ تم ہر ایک پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگاتے ہو عمران خان تم تو خود فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے گئے ہو انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس سیلیکٹڈ کو اب جیل بھیجا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ ایک ہفتہ جیل میں نہیں گزار سکیں گے جب آپ کی جیل جانے کی بارے آئیگی تو دیکھیں گے کہ آپ نواز شریف آصف زرداری اور دوسرے بزرگ سیاستدانوں کیطرح کیسے جیل برداشت کروگے۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔