spot_img

Columns

Columns

News

ایران پر اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے بلاجواز اور اسکی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسے اقدامات خطے کے امن، استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Pakistan stock market hits record high as KSE-100 crosses 126000 milestone

Pakistan’s stock market hits 126,000 points — budget-fuelled rally intensifies with huge trading volume. Investor confidence peaks as KSE-100 hits new all-time high.

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 26 ہزار کی تاریخی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کا تسلسل جاری، آج سٹاک ایکسچینج 126600 کی ریکارڈ حد بھی عبور کر گیا، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 2100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

بھارت اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، بلاول بھٹو زرداری

اگر امریکا کو بھارت کے کان سے پکڑ کر بھی اسے بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہے۔ بھارت نے کینیڈا اور امریکا سمیت کئی ممالک میں دہشتگرد تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کو پیسہ دے کر سکھوں کو قتل کروایا۔ بھارت اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے۔

Pakistan stock market hits historic high after federal budget boost

Pakistan's stock market hits historic high after budget announcement, with investor confidence and trading volume surging across sectors.
Newsroomچھین رہا ہے کپتان! روٹی کپڑا اور مکان
spot_img

چھین رہا ہے کپتان! روٹی کپڑا اور مکان

بلاول بھٹو زرداری کی عوامی مارچ میں عمران خان کو للکار۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے گوجرانوالہ پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت نے مہنگائی کرکے ملک کے ہر طبقہ کو مہنگائی کی سونامی میں دبا دیا اور مزدوروں کو بیروزگار بنا دیا ہے عمران خان نے ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کرکے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدور کو اپنی محنت کا صلہ نہیں مل رہا اور کسانوں کو اپنی محنت کا معاوضہ نہیں مل رہا عمران خان نے ملک میں ایسا معاشی بحران پیدا کردیا ہے جسکی وجہ سے مہنگائی غربت تاریخی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان ہر بات پر کہتے رہتے تھے کہ گبھرانا نہیں ہے آٹا مہنگا ہوا کہتے تھے گبھرانا نہیں بجلی مہنگی ہوئی گبھرانا نہیں پٹرول مہنگا ہوا گبھرانا نہیں گیس مہنگی گبھرانا نہیں لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ خود گبھرا رہا ہے اورخوفزدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے کبھی کہتا ہے مجھے نکالا گیا تو میں بہت خطرناک ہوجاونگا آج مہنگائی بیروزگاری کو چھوڑ کراب یورپین یونین کیخلاف بولنے لگ گیاہے اب وقت آگیا ہے کہ اس سیلیکٹڈ کو گھر بھیج کر صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں۔

بلاول بھٹو نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم ہو کون تمہارا تو اپنا والد کرپشن پر نکالا گیا کیا یہی وجہ ہے کہ تم ہر ایک پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگاتے ہو عمران خان تم تو خود فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے گئے ہو انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس سیلیکٹڈ کو اب جیل بھیجا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ ایک ہفتہ جیل میں نہیں گزار سکیں گے جب آپ کی جیل جانے کی بارے آئیگی تو دیکھیں گے کہ آپ نواز شریف آصف زرداری اور دوسرے بزرگ سیاستدانوں کیطرح کیسے جیل برداشت کروگے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: