براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات سے دستبردار ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ وہ نواز شریف پر لگائے گئے الزامات پر شرمسار ہیں اور ان سے معافی چاہتے ہیں۔
کاوے موسوی نے کہا کہ دو دہائیوں سے زائد ہونیوالی فارنزک تحقیقات کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ نواز شریف اور انکے خاندان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں انکے خلاف ایک روپے کی کرپشن کا معمولی بھی ثبوت نہیں ملا۔
کاوے موسوی نے اس موقع پر کہا کہ نہ صرف مجھے بالکہ پاکستان میں جس نے بھی نواز شریف کیخلاف کرپشن کے الزامات لگائے ہیں ان سب کو نواز شریف سے معافی مانگنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب نے شریف خاندان کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے جسے پرویز مشرف نے بنایا تھا اور اسکا سب سے بڑا ٹارگٹ نواز شریف تھے۔
سربراہ براڈ شیٹ کا کہنا تھا کہ جب عمران خان اقتدار میں آئے تو مجھے ان پر بڑا بھروسہ تھا لیکن اب مجھے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے ہم سب کو بیوقوف بنایا مجھے انکے وزیرجواس سب میں کرتا دھرتا تھے انکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور میں کہونگا کہ شہزاد اکبر ایک فراڈ تھا۔
کاوے موسوی نے کہا کہ میں نے نیب میں کرپشن کے بہت زیادہ ثبوت حکومت کو دیےہیں لیکن ان پر کچھ نہیں کیا گیا عمران خان حکومت ایک مکمل فراڈ ہے جسکو کرپشن کیخلاف کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
This news report has been compiled with thanks to Murtaza Ali Shah/The News International.