مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےگوجرانوالہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہ گوجرانولہ کے لوگوں کو سلام اور شکریہ کہ ایک جلسہ انہوں نے رات کو کیا اور ایک آج کرینگے کہ انہوں نے کل بھی ہمارا انتظار کیا ہم کراوڈ کیوجہ سے سست رفتاری کیوجہ سے نہ پہنچ سکے آج بھی وہ جلسہ میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ڈی سیز اور کمشنرز نے خود بتایا ہے کہ حکومتی جلسہ کیلئے ہر ڈی سی اور کمشنر کو دو سو بسیں لانے کا ٹارگٹ دیا گیا انکا کہنا تھا کہ بسیں تو ہم اکٹھے کرلیں لیکن ان میں بندے کہاں سے لائیں انکا کہنا تھا کہ جوسرکاری وسائل اور پیسہ کا بے دریغ خرچ کیا جارہا ہے وہی اگرملک کے لوگوں کیلئے آٹا چینی پٹرول تعلیم صحت پر لگتا تو عوام کو کچھ ریلیف مل جاتا۔
مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت پر عوامی عدم اعتماد ہوگیا ہے اور یہ وزیراعظم کہتا پھرتا ہے کہ میرے پاس ٹرمپ کارڈ ہے میں کہتی ہوں انے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں انکے پاس ایک ہی کارڈ رہ گیا ہے کہ نہ صرف استعفی دیں اور گھر جائیں بالکہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ والے سے لیکر جج ارشد ملک سب نے معافی مانگ لی ہے اب وہ وقت دور نہیں جب عمران خان تم بھی نواز شریف سے شہباز شریف سے اور ن لیگ سے معافی مانگنا پڑیگی۔
مریم نوازنے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب تمام اسکینڈلز کا باپ وہ جو فرح نامی خاتون ہے انکی تفصیلات جب باہر آئینگی تو سب حیران پریشان رہ جائینگے اور اس سب کے ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو قربانیاں ہم نے دی ہیں اس سے پاکستان کو اس جادو ٹونے سے نجات ملے گی اس بیماری سے نجات ملے گی جسکا نام عمران خان ہے جو لوگوں کے گھروں کو نوکریوں کو کھا گئی۔