دونالد ترامپ اعلام کرد ایران شاید مانند هر زمان دیگری به آزادی نزدیک شده باشد و از آمادگی آمریکا برای کمک سخن گفت، در حالی که اعتراضات ضدحکومتی با وجود سرکوب شدید، خشونت مرگبار و قطع سراسری اینترنت در سراسر کشور ادامه دارد۔
US President Donald Trump has backed Iran’s protest movement, saying the country is “looking at freedom” as unrest spreads despite a deadly crackdown and internet blackout.
پاکستان اور امریکا کے مابین تیرہویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا جن کا مقصد کاونٹر ٹیررازم میں تجربات کے تبادلہ، حربی طریقہ کار اور مؤثر انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی ٹیکنیک کو بہتر بنانا ہے۔
Indian markets slipped again as weak global cues and proposed US tariffs on Russian oil buyers rattled investor confidence and heightened fears over India’s energy dependence.
بھارتی سٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز مندی کا شکار، غیر ملکی سرمایہ کے انخلا کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ممکنہ 500 فیصد ٹیرف کی حمایت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا۔توانائی اور تجارتی پالیسیوں سے جڑی اس غیر یقینی صورتحال نے بھارتی معیشت اور مالی منڈیوں پر دباؤ میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
Newsroomعمران خان آئین توڑنے والا غدار ہے، مریم نواز
عمران خان آئین توڑنے والا غدار ہے، مریم نواز
سب سے پہلے پاکستان کے آئین کے توڑنے والے عمران خان کا فیصلہ ہوگا اور پھر ہم الیکشن میں ان شا اللہ ضرور جائینگے اور عمران خان جیسے غدار کو تاریخی شکست دینگے۔
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے چند دن اقتدار میں رہنے کیلئے پاکستان کے آئین کو توڑ دیا انہوں نے اسمبلی اس لیے توڑی کیونکہ انکو پتہ تھا کوئی او اگر اقتدار میں آگیا تو انکی کرپشن کی ہوشربا داستانیں سامنے آجائینگی۔
انہوں نے عمران خان کو اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنی بدترین کارکردگی کے بعد ایک خط دکھا کر اس سے بچ کر نکل جائینگے ایسا نہیں ہوگا جتنی بے شرمی سے آئین پاکستان پر حملہ عمران خان نے کیا ہے ایسا کسی ڈکٹیٹر نے بھی کبھی نہیں کیا لیکن بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ آئین میں غداری کی سزا آرٹیکل چھے ہے اور اگر وہ سزا آئین توڑنے والوں کو نہ ملی عمران خان کو سزا نہیں دی گئی تو کل کو کوئی بھی آئین کو روند کر چلا جائیگا اور اسکو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کو آئین توڑنے کی سزا نہ ملی تو پھر اسکو سزا پاکستان کے عوام دینگے انہوں نے کہا کہ آئین میں غداری کی سزا آرٹیکل ۶ ہے اور اگر عمران خان جس نے آئین توڑا ہے اسکو سزا نہیں دی گئی تو کل کو کوئی بھی آئین کو روند کر چلا جائیگا اور اسکو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان وکٹیں اٹھا کر نہیں بالکہ میدان سے دم دبا کر بھاگ گیا ہے آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا کہنے والے کی حالت یہ ہے کہ جب ہار سامنے نظر آئی تو اسمبلی توڑ کر بھاگ گیا۔
اس موقع پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن پھر بھی ڈھٹائی سے یہ روز ٹی وی پر آجاتے ہیں اور اب تو انکو میڈیا نے بھی دکھانا چھوڑ دیا ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے عمران خان کی وزیراعظم بننے سے قبل مختلف ملکوں کے سفارتکاروں سے ملتے ہوئے تصویریں بھی میڈیا کو دکھائیں انکا کہنا تھا کہ وہ جو آپ کہہ رہے ہیں کہ میرے خلاف انٹرنیشنل سازش ہوگئی ہے اسکے ثبوت میں آپ ہماری تصاویر لے کر آئے کہ ہم ڈپلومیٹس سے مل رہے ہیں.اگر ہمارا ڈپلومیٹس سے ملنا آپکو سازش لگتا ہے تو ڈپلومیٹس کے ساتھ آپ کی تصاویر کو کیا نام دیا جائے۔
اس موقع پرمریم نواز نے کہا کہ بنی گالہ کی فرنٹ پرسن فرح کو جسکے سارے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں وہ سب راز قوم کے سامنے آئینگے اور اسی سے بچنے کیلئے اسمبلی توڑ کر بھاگا انکا کہنا تھا کہ راتوں رات پولیس کے حصار میں فرح کو برقع پہنا کر فرار کروایا گیا اوریہ وہی فرح جسکو کروڑوں روپیہ رشوت دیے بغیر کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوسکتی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ میں ایک ذمہ دار شہری اور عوام کی نمائندہ ہوں میں عمران خان نہیں ہوں کہ جب بھی منہ کھولوں جھوٹ بولوں میں ذاتی مخاصمت میں آکر کوئی ایسی بات نہیں کروں گی جس سے پاکستان کے کسی اور ملک سے سفارتی تعلقات خراب ہوں۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ غنڈہ گرد کی یہ خاصیت ہوتی ہے وہ جب پھنس جائیں تو وہ عمران خان جیسی حرکتیں کرتے ہیں اور میں بتا دوں کہ اگر تم اپنے غنڈے بھیج کر لوگوں کے گھروں تک پہنچو گے تو جب تمہاری یہ سیکیورٹی ختم ہوجائیگی تو پھر جو بو رہے ہو وہ کاٹو گے بھی۔
مریم نوازکہا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان کے آئین کے توڑنے والے عمران خان کا فیصلہ ہوگا اور پھر ہم الیکشن میں ان شا اللہ ضرور جائینگے اور عمران خان جیسے غدار کو تاریخی شکست دینگے۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔