مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایک اور جھوٹ بے نقاب اورایک اور سازش بے نقاب ہوگئی ہے انکا کہنا ہے کہ پتہ چلا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بہتان تراشی کی مہم اور بین الاقوامی سازش کے بارے میں جھوٹ کوان مٹھی بھر لوگوں کے ذریعہ پھیلایا گیا ہے جوکئی سینکڑوں جعلی اکاونٹس بنا کر کام کرتے ہیں۔
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی، بیانیہ بھی جعلی، تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاونٹس بھی جعلی ہیں شرم کرو۔

