Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.
گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور
After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.
An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.
Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدرمریم نواز نے لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسطرح آپ سب نے جرات سے اس جبر کا مقابلہ کیا اور جو مینڈیٹ 2018 میں چھینا گیا وہ مینڈیٹ واپس لے لیا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ سیاست کا سب سے بڑا نوسرباز گیدڑ جھوٹا اور سازشی توشہ خان کل تک کہتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی حکومت ختم ہوگئی ہے اور اب رو رہا ہے نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر میری حکومت ختم کردی ہے مریم نواز نے کہا کہ یاد ہے ناں میں نے کہا تھا کہ جتنا اچھلنا ہے اچھل لو نواز شریف لمبی ریس کا کھلاڑی ہے تمہیں ایسی جگہ مارے گا کہ تمہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ عمران نیازی کو پیغام ہے کہ میاں جدوں آوے گا لگ پتہ جاوے گا انکا کہنا تھا کہ عمران نیازی ڈر رہا ہے کہ ابھی نواز شریف ملک میں واپس نہیں آیا تو اسکی حکومت ختم ہوگئی ہے اور جب نواز شریف واپس آئیگا تو تب اسکا کیا بنے گا
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر عمران نیازی جس کنٹینر سے تم اترے تھے نواز شریف نے اسی کنٹینر پر تمہیں واپس چڑھا دیا ہے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست کے خاتمے کا دعوی کرنیوالے دیکھ لیں کہ نواز شریف کا شہباز وزیراعظم ہے اور نواز شریف کا حمزہ وزیراعلی پنجاب ہے
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں محنت قابلیت سے ملک چلانے والا شہباز شریف اور کہاں جادو ٹونے حساب کتاب سے مرغیاں جلا کرملک چلانے والا عمران خان جو ساڑھے تین برس یہی سوچتا رہا ہوا پر یا سمندر کے اوپر سفر کرنا ہے یا نہیں کہاں وہ عمران خان جسکو ہزارہ کمیونٹی بلاتی رہی لیکن پنکی صاحبہ نے منع کیا تھا کہ میتوں کے پاس گئے تو تمہارے حکومت ختم ہوجائیگی اور کہاں شہباز شریف جسکو آئے دو ہفتے ہوئے ہیں کبھی وہ بلوچستان کبھی سندھ کبھی کے پی پہنچا ہوتا ہے
مریم نواز نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن حکومت سے اسلئے ڈرتا تھا کیونکہ یہ جانتا تھا کہ ن لیگ اگر اقتدار میں آگئی تو میری کرپشن کے کچے چٹھے عوام کے سامنے آجائینگے اور اگر شہباز شریف وزیراعظم بن گیا تو میرے سارے پول کھل جائینگے عمران نیازی آخری وقت تک منتیں کرتا رہا کبھی اسٹیبلشمنٹ کے پاوں پکڑتا رہا کبھی آصف زرداری سے رابطے کرواتا رہا اور پھر کچھ نہ بنا تو سازشی خط کا ڈرامہ لے آیا جب نمبر پورے نہ ہوں تو سازش لگتی ہے کارکردگی کا خانہ خالی ہو تو سازشی خط کا ڈرامہ رچانا پڑتا ہے
مریم نواز نے اس موقع پرعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہ عمران نیازی یہ تو تمہیں بتانا ہوگا جواب دینا پڑیگا کہ فرح گوگی کون ہے اور اسکا آپکی اہلیہ سے کیا رشتہ تھا مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سوال ہوا کہ فرح گوگی کون ہے تو اس نے منہ نیچے کرلیا ایک کروڑ نوکریاں جسکا عمران خان نے وعدہ کیا تھا ان میں سے جتنی نوکریاں بھی دی گئیں وہ فرح گوگی کو کروڑوں روپے رشوت دیکر دی گئیں
انہوں نے کہا کہ یہ جو صدر عارف علوی ڈینٹسٹ ہے جواب دو یہ پاکستان 22 کروڑ کا ملک ہے آپکا ذاتی ڈینٹل کلینک نہیں ہے جہاں آپ پاکستانی آئین کے دانت نکالتے رہے اگر عمران خان کی چاکری کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو استعفی دیکر گھر جاو اور جتنی مرضی اسکی چاکری کرو
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔