Columns

Columns

News

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 64 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، آج 64 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی، مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 961 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

امریکی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر ”جوش پال“ اسرائیل کیلئے امریکی حمایت اور فوجی امداد پر احتجاجاً مستعفی

امریکی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر "جوش پال" نے اسرائیل کیلئے امریکی حمایت اور فوجی امداد پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت میں اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوہرانے جا رہا ہے۔

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 63 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج 63 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی، مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 462 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی۔

احتساب عدالت نے ملک ریاض اور فرح گوگی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ملک ریاض، احمد علی ریاض، فرح گوگی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور ضیاء المصطفیٰ نسیم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
Newsroomعمران خان یاد رکھنا اب نواز شریف تمہاری سیاست ختم کریگا، مریم...

عمران خان یاد رکھنا اب نواز شریف تمہاری سیاست ختم کریگا، مریم نواز

قوم کو آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا کہنے والا جب آخری گیند کھیلنے کا موقع آیا تو کریز پر آیا ہی نہیں بالکہ میدان چھوڑ کر الٹے پاوں بھاگ گیا

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی قائد اور نائب صدرمریم نواز نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ وتعزمن تشا وتذل من تشا جس نواز شریف کو کہتے تھے اسکی سیاست ختم ہوگئی اسی نواز شریف کو لندن میں بیٹھے ہونے کے باوجود اللہ تعالی نے عزت دی اور ادھر وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھا ہوا بھی ذلیل ہوگیا۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ابھی تو نواز شریف نے تمہاری حکومت ختم کی ہے ابھی آگے آگے دیکھنا نوازشریف تمہاری سیاست کو بھی ختم کردیگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اتنے جھوٹ بولتا ہے کہ اسکا نام جھوٹوں کا بادشاہ ہونا چاہیے جب سے اسکی کرسی گئی ہے اس نے جھوٹ بول بول کر عوام کے ناک میں دم کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیں کہتا رہا سناتا رہا گبھرانا نہیں ہے لیکن جب سے اقتدار گیا ہے عمران نیازی دھاڑیں مار مار کر رو رہا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ قوم کو آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا کہنے والا جب آخری گیند کھیلنے کا موقع آیا تو کریز پر آیا ہی نہیں بالکہ میدان چھوڑ کر الٹے پاوں بھاگ گیا انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کان کھول کر سن لو تمہارے لیے رات بارہ بجے عدالتیں اسلئے کھلیں کیونکہ تم نے آئین پر خودکش حملہ کیا تھا تمہارے ذاتی ملازم اسپیکر ڈپٹی اسپیکر گورنر پنجاب صدر عارف علوی نے اپنے حلف سے غداری کی تم جو مرضی کرلو نواز شریف کا حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہیگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہارا کیا خیال تھا کہ تم عدالتوں کے حکم کو پاوں کے نیچے روندو گے آئین کو پاوں کے نیچے روندو گے تو وہ تمہارا منہ دیکھیں گی شکر کرو انہوں نے صرف تمہارے خلاف فیصلہ دیا ہے تمہیں اٹھا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں پھینکا۔

انہوں نے کہا کہ جو عمران نیازی کی حالت ہے جلد ہی آنے والے دنوں میں یہ چوک چوراہوں میں کھڑا ہوکر گاڑیاں روک روک کر یہ سازشی خط دکھا کر پیسے مانگا کریگا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ ہمیں ہالینڈ کے وزیراعظم کے سائیکل پر جانے کے قصے سنانے والے نے خود دفتر جانے کیلئے عوام کی کمائی کا ایک ارب جھونک دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ یہ پتہ نہیں کیا اول فول بکنا شروع ہوگیا ہے کہتا ہے کہ اللہ تعالی کے پیغمبر لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچاتے تھے لوگوں کو کہتا ہے کہ تم بھی نکلو اور میرا پیغام عوام میں پہنچاو توبہ نعوذ باللہ ہمیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مثالیں دینے والے کو شرم نہیں آتی کہ خلفائے راشدین تو بیت المال سے بوریاں لیکر اپنے کندھوں پر لاد کرغریب عوام کو پہنچاتے تھے اور یہ بیت المال سے تحفے نکال کر کروڑوں میں بیچ دیتا ہے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ عمران نیازی اتنا بڑا پاگل ہے کہ اسکو اگر پاگل خانے میں بھرتی کروا دیں تو یہ پاگلوں کو بھی پاگل کردیگا کوئی ہے جو اس نفسیاتی مریض کو لگام دے اسکو پاگل خانے کی دس نمبر بس پر بٹھا کر آئے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ عمران نیازی کہتا ہے کہ عید پر لوگوں کو گلے ملنا تو کہنا حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلومیں کہتی ہوں کہ جب لوگوں کو عید پر ملنا تو کان میں کہنا گوگی بچاو تحریک کیلئے باہر نکلو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا پہلا پاگل دیکھا ہے جو اسلئے رورہا ہے کہ ادارون نے آئین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیوں کرلیا اگر ادارے آئین کیساتھ کھڑے ہیں تو اس پر عمران خان کو اتنی مرچیں اسلئے لگ رہی ہیں کیونکہ اسکو نقل کرکے پاس ہونے کے عادت پڑگئی ہے اور جب کوئی نقل کروانے کو تیار نہیں تو روتا پھررہا ہے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں امر بالمعروف کا سبق پڑھانے والے نے کس طرح فرح گوگی جس کا دوسرا نام عمران خان ہے اس نے دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی دو سو کنال زمین رنگ روڈ منصوبہ کا اعلان ہونے سے ایک ہفتہ قبل خریدی اور پھر سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک ارب کی بیچ کر رات و رات عمران خان نے اسکو دوبئی فرار کروا دیا۔

آئیندہ ہونیوالی تقرریوں پر بات کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ عمران خان یاد رکھو تمہاری دھونس غنڈی گردی پر اگلی تقرریوں کا فیصلہ نہیں ہوگا اگلی تقرریوں کا فیصلہ صرف میرٹ پر ان شا اللہ ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک ہے شہباز سپیڈ جس نے دو ہفتے میں وہ کام کردیے جو عمران خان دو سو برس میں بھی نہیں کرسکتا اور ایک ہے عمران سپیڈ جس نے جتنی تیزی سے آٹا چینی ادویات گھی کھاد کی قیمتیں بڑھائی تھیں اسی سپیڈ سے اس نے فرح گوگی اور اپنے اثاثے بھی بڑھائے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اور ان شا اللہ شہباز شریف آنے والے دنوں میں اس فتنے کو شہباز سپیڈ میں غرق کردیگا۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.