spot_img

Columns

Columns

News

Pakistan stock market rallies as KSE 100 Index crosses 118,000 points amid investor optimism

Pakistan stock market sees strong growth as KSE 100 Index crosses 118,000 points amid renewed investor confidence. Market gains over 932 points, boosted by positive economic reforms and investor optimism.

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نے 118,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نے 118,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔ مجموعی طور پر انڈیکس میں 932 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دہشت گردوں کے سہولت کار افراد، اداروں یا گروہ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، اعلامیہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی

دہشتگردوں ملک دشمن قوتوں کے سہولتکار افراد، ادارے یا گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ دہشتگروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے انکی لاجسٹک سپورٹ ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ پوری قوم افواج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

PIA eyes UK comeback with direct flights set to restart post-Eid

TLDR: • PIA resumes UK flights after hiatus • EU flight...

پی آئی اے کی عیدالفطر کے فوری بعد برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی

پی آئی اے کی چار سال بعد برطانیہ کیلئے براہِ راست پروازوں کی بحالی، عیدالفطر کے فوری بعد لندن اور مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائینگی ۔ اس سے قبل یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد جنوری میں پیرس کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کی گئی تھیں۔
Newsroomافواج پاکستان کا سربراہ غیر متنازع، بے داغ اور اہل شخص بننا...
spot_img

افواج پاکستان کا سربراہ غیر متنازع، بے داغ اور اہل شخص بننا چاہیے، مریم نواز

جب تک ادارے عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے تو وہ سراج الدولہ تھے اور جیسے ہی عمران خان کی کرسی کھسکی تو وہی میر جعفر اور صادق بن گئے۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو مجھے سزا دیں چاہے مجھے ٹانگ دیں اور اگر نہیں ہیں تو میری عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں کیونکہ

Justice delayed is justice denied

انکا کہنا تھا کہ اگر نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو یہ اسکو عدالت کے سامنے رکھتے۔

مریم نواز نے کہا کہ  اگر میں نے کوئی جرم کیا ہے تو مجھے سزا دیں لیکن اگر میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نیب جھوٹی ثابت ہوجائے تو اسکو پھر کٹہرے میں کھڑا کیا جائے میں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی کہ مریم بنام ریاست کی آوازیں لگیں اور جب ثبوت پیش کرنے کی باری آئے تو نیب بھاگ جائے۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جتنی بڑی سازش عمران خان کی شکل میں پاکستان کیساتھ اور پاکستان کیخلاف ہوئی ہے اتنی بڑی سازش تو کوئی غیرملکی کا باپ بھی نہیں کرسکتا تھا انہوں نے کہا کہ آج مرحوم ڈاکٹر اسرار,حکیم سعید کی باتیں یاد آتی ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ اس ملک کو خراب کرنے کیلئے عمران خان کو تیار کیا جارہا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ میں اقتدار سے نکلا تو خطرے ناک ہوجاونگا تو واقعی جس نے ملک کی بری حالت کردی ہے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے عوام سے آٹا چینی ادویات چھین لی پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ہے تو وہ اس ملک کیلئے خطرناک نہیں ہوگا تو اور کیا ہوگا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چار ہفتے پہلے تک عمران خان کے وزرا پریس کانفرنس کیا کرتے تھے کہ یہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے آج چار ہفتے بعد انکو اپنی ہی لائی ہوئی مہنگائی یاد آگئی ہےاسکے خلاف پریس کانفرنس کرتے پھر رہے ہیں اس پر انکو شرم نہیں آتی انکو خیال نہیں آتا کہ انکو دیکھنے والے ان پر تھو تھو کررہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار برس میں ملک کو چار سو برس پیچھے دھکیل دیا اہے آج مہنگائی کیخلاف پریس کانفرنسز کرنیوالوں کو چاہیے کہ آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ کر آیا کریں کہ یہ ایک منافق کا چہرہ ہے۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ آج ملک کو جتنے برے حالات درپیش ہیں اس سب کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے ن لیگ اور متحدہ حکومت کو چاہیے کہ عمران خان کے گناہوں کا ٹوکرا اپنے سر پر نہ اٹھائے اسے عوام کے پاس جانے دینا چاہیے تاکہ اس سے عوام سوال کرسکیں کہ کیوں اس نے آٹا چینی مہنگا کردیا۔

اس موقع پرمریم نواز نے مزید کہا کہ چور عمران خان ہے اسکے ارد گرد والے سابق وزرا ہیں کوئی شعبہ بھی اٹھا لیں ہر شعبہ فرح خانون سے بھرا ملے گا یہ وہی فرح خان ہے جسکے ڈائریکٹ لنک بنی گالہ میں موجود ملکہ عالیہ سے ملتے ہیں۔

مسلم لیگ ن میں دراڑڈالنے کے بارے میں باتیں کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ بدترین انتقام کے باوجود اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ن اور ش آج بھی ایک ہیں اور ان شا اللہ ایک رہینگے ن بھی ش ہے اور ش بھی ن ہیں اور چھیچھڑوں کے خواب دیکھنے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان آیا جعلی ووٹوں سے تھا لیکن اس کو ہم نے گھر آئینی طریقہ سے بھیجا ہے اگر اسکو اس وقت نہ نکالا جاتا تو پھر ملک کا کیا بنتا اور یہ اب الٹا بھی لٹک جائے اسکا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے کیونکہ اسکی چار برس کی کارکردگی اسکا اپنا منہ چڑا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن ہی اس ملک کا حل ہے اور الیکشن تو ہونے ہی ہیں اور کم عرصہ کیلئے آئی ہوئی مخلوط حکومت بڑے فیصلے نہیں کرسکتی پاکستان کے جتنے بڑے مسائل ہیں انکو حل کرنے کیلئے ٹائم لگتا ہے عوام سے کہتی ہوں جب بھی الیکشن ہوں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دیں تاکہ وہ پاکستان کی تقدیر بدل سکے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ادارے عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے تو وہ سراج الدولہ تھے اور جیسے ہی عمران خان کی کرسی کھسکی تو وہی میر جعفر اور صادق بن گئے۔  

اگر پاکستان کی افواج نے فیصلہ کیا ہے وہ سیاست سے دور رہ کر آئینی حدود تک محدود رہینگے تو یہ اچھی بات ہے اس آئینی رول سے صرف عمران خان کوتکلیف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی افواج کا سربراہ ایک ایسے اہل شخص کو بننا چاہیے جس پر کوئی داغ نہ ہو جو ہر قسم کی تنقید شک و شبہہ سے بالاتر ہو جسکی ساکھ بے عیب ہو یہ پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کیلئے بہتر ہے تاکہ عوام بھی اسکو سیلیوٹ کرے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: