spot_img

Columns

Columns

News

تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے۔

اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف

اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔

Donald Trump vows a “Golden Era” with sweeping national reforms

Donald Trump, sworn in as 47th President, launches a "golden era" with bold policies on borders, energy, and economic sovereignty.
Newsroomعمران خان، اللہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں...
spot_img

عمران خان، اللہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھ کر لوٹ پوٹ ہو، مریم نواز

نواز شریف جہاں بھی ہو چاہے جیل میں ہو یا باہر یا پھر لندن میں پاکستان کی سیاست کا محور ہمیشہ نواز شریف ہی ہوتا ہے اب الیکشن ان شا اللہ تب ہونگے جب نواز شریف فیصلہ کریگا۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوٹلہ گجرات میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا بس چلے تو میں عمران خان کا نام کبھی نہ لوں اس جھوٹے دغا باز نوسرباز بہتان باز ڈرامے باز کا نام لیتے دل کو تکلیف ہوتی ہے لیکن پاکستان کی بیٹی بہن ماں ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ انکو اس فتنے سے بچاوں۔

انکا کہنا تھا کہ آجکل جب عمران خان کا رونا دھونا چیخ و پکار سنتی ہوں تو بچپن کے دن یاد آتے ہیں کہ جس بچے نے امتحان کی تیاری نہیں کی آوارہ گردی کی ہوتی تھی اور صبح پرچہ ہوتا اس رات کو کہتے ابو مجھے زکام ہوگیا می میں بیمار ہوگیا اسی طرح عمران خان اسی طرح بہانے کر رہا اور رورہا ہے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پہلے جعلی خط آیااسکی موت ہوگئی پھر بین الاقوامی سازش آگئی وہ پٹ گئی تونیا جھوٹ گھڑ کر لے آیامیری جان کو خطرہ ہے انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تم حکومت میں عوام پر قیامت توڑتے رہے تب تک نہ کوئی خط نہ سازش نہ جان کو خطرہ آج جب عوام اس سے رپورٹ کارڈ مانگتی ہے توخالی ہونے کیوجہ سے بہانے بہازیاں کررہا ہے۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اللہ کرے کہ تم زندہ رہو تاکہ تم نواز شریف کی کامیابیاں دیکھواور دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوتے رہو۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ یہ جھوٹا شخص اپنے جھوٹوں کی تمام حدود پار کر گیا ہے آج کہتا ہے کہ کھانے میں ایسا زہر ملایا جاتا ہے جس سے بندہ مر جاتا ہے عمران خان تم بتاو تم نے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کونسا کھانا دیا کہ ہی ایک رات میں ہی وہ اتنا بیمار ہوگیا کہ وہ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج عمران خان کوڈالر بڑھتا یاد آگیا لیکن پچھلے چار برس میں اسکا ضمیر کدھر سویا ہوا تھا انہوں نے اس موقع پرپاکستانیوں کو کہا کہ مبارک ہو عمران خان کا ضمیر جو چار برس سے کمبل لیکر سویا ہوا تھا وہ جاگ گیا ہے اور یہ مہنگائی اور ڈالر کی قیمت اوپر جانے بارے باتیں کرنے لگ گیا ہے اسکی یاداشت واپس آگئی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو نہیں پتہ  کہ جب یہ کہتا ہے مہنگائی ہوگئی ڈالر اوپر چلا گیا معیشت تباہ ہوگئی تو یہ اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کرتا ہے سوال چار برس رہنے والے حکمران سے ہوگا جس نے یہ سب کچھ کیا نہ کہ ابھی چار ہفتے قبل آنیوالوں سے ہوگا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کی معیشت کو جاتے جاتے وینٹی لیٹر پر ڈال گیا ہے اگر عمران خان کی کوشش ہے کہ اپنی بدترین کی کارکردگی کو ن لیگ کے سر ڈال جائیگا تو ایسا ہم ہونے نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے ہیں تو اسکا رونا پیٹنا بتا رہا ہے کہ اس نے نہیں بالکہ اسٹیبلشمنٹ نے اسکے نمبر بلاک کردیے ہیں یہ جب فون کرتا ہے تو فون کرنے پر آگے سے آواز آتی ہے آپکو مطلوبہ سہولت میسر نہیں عوام سے جاکر ووٹ مانگے گا تو آواز آئیگی رانگ نمبراگراتنا ہی الیکشن کا شوق تھا تو بجائے اتحادیوں کی منت کرنے کے خود ہی اسمبلی توڑ کر الیکشن کال کردیتے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ اب الیکشن ان شا اللہ تب ہونگے جب ہمارا قائد نواز شریف فیصلہ کریگا نواز شریف جہاں بھی ہو چاہے جیل میں یا باہر یا لندن میں پاکستان کی سیاست کا محور ہمیشہ نواز شریف ہی ہوتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شرم کرو عمران خان! تم وہ شخص ہو جو کہتا ہے اگر مجھے اقتدار سے نکالا ہے تو پاکستان پر ایٹم بم پھینک دو لیکن تم یاد رکھو پاکستان ان شااللہ سلامت رہیگا تاقیامت رہیگا جب تک پاکستان کے پاس نواز شریف جیسے حکمران موجود ہیں پاکستان کو آنچ نہیں آسکتی اسکی سلامتی پرعمران خان جیسے ہزاروں سازشی قربان۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: