دونالد ترامپ اعلام کرد ایران شاید مانند هر زمان دیگری به آزادی نزدیک شده باشد و از آمادگی آمریکا برای کمک سخن گفت، در حالی که اعتراضات ضدحکومتی با وجود سرکوب شدید، خشونت مرگبار و قطع سراسری اینترنت در سراسر کشور ادامه دارد۔
US President Donald Trump has backed Iran’s protest movement, saying the country is “looking at freedom” as unrest spreads despite a deadly crackdown and internet blackout.
پاکستان اور امریکا کے مابین تیرہویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا جن کا مقصد کاونٹر ٹیررازم میں تجربات کے تبادلہ، حربی طریقہ کار اور مؤثر انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی ٹیکنیک کو بہتر بنانا ہے۔
Indian markets slipped again as weak global cues and proposed US tariffs on Russian oil buyers rattled investor confidence and heightened fears over India’s energy dependence.
بھارتی سٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز مندی کا شکار، غیر ملکی سرمایہ کے انخلا کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ممکنہ 500 فیصد ٹیرف کی حمایت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا۔توانائی اور تجارتی پالیسیوں سے جڑی اس غیر یقینی صورتحال نے بھارتی معیشت اور مالی منڈیوں پر دباؤ میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز شریف نے سرگودھا میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نواز شریف کو کہتے تھے اسکی سیاست ختم ہوگئی ہے آج اسی نواز شریف کو لوگ آوازیں دیتے ہیں نواز شریف واپس آجاو تمہاری سخت ضرورت پڑ گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی بجھتی ہوئی روشنیاں واپس لیکر آیا گلی گلی ہونیوالی دہشتگردی کو سیکیورٹی ایجینسیز کیساتھ مل کر ختم کیا معیشت نے ترقی کی موٹر ویز کے جال بچھائے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھا کر سوتا تھا اور پھر ایک کھلنڈرے نااہل اناڑی کو عوام پر مسلط کردیا گیا۔
ایک نالائق کھلنڈرے اناڑی کو پاکستان کے اوپر مسلط کیا گیا جس نے چار برس میں معیشت تباہ کردی لوڈشیڈنگ واپس آگئی جس بے شرم نے پاکستان کی تباہی بربادی کی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچایا آج وہی بے شرم ڈھیٹ کہتا ہے چار ہفتے میں شہباز شریف کے کیا کیا ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چار ہفتے سے جب سے شہباز شریف کی حکومت آئی ہے یہ نالائق چالیس تقریریں کرچکا ہے لیکن اس نالائق کے پاس ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی کے اوپر بولنے کے قابل نہیں اگر آج معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ڈالر کی اتنی بلند قیمت ہے آج عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے محروم ہیں ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے تو ان سب کا مجرم صرف عمران نیازی ہے۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ حکومت چھوڑ دینگے لیکن اپنے لوگوں پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
انہوں نے اس موقع پرعوام کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ مریمکیا مسلم لیگ ن کو حکومت چھوڑ دینی چاہیے یا رہنا چاہیے؟ جس پر عوام نے ہاں ہاں کہا تو مریم نواز نے کہا کہ میں بھی عوام کیساتھ ہوں عوام کے میدان میں آکر مقابلہ کرلو۔
مریم نوازنے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرا کر اسکے بارہ برس کے پلان کو فیل کردیا کہتے ہیں حکومت میں ایک مہینے کیلئے کیا کرنے آئے تھے وہ اسلئے کہ یہ عمران خان اپنے شریک جرائم کیساتھ اگلا الیکشن بھی دھاندلی کے ساتھ اچکنے کی ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کرچکا تھا۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! اب تم چاہے الٹ لٹک جاو چاہے اپنے بال نوچو چاہے دانت پیسو تمہار کھیل اب ختم شد!
مریم نواز نے کہا کہ قوم کو آزادی خودمختاری کے بھاشن وہ دیتا ہے جس نے کبھی خود کما کر نہ کھایا ہو جس نے ہمیشہ گزر بسر لوگوں کی جیبوں زکوات خیرات سے کی ہو اسکو ایسے بھاشن دینا مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کے کتے ایک دن میں اتنا گوشت کھا جاتے ہیں جتنا بنی گالہ کی غریب آبادی کے مکینوں کو ایک ماہ میں بھی نصیب نہیں ہوتا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مرغیوں کی قیمتیں تب بڑھی تھیں جب بنی گالہ کی چھت پر منوں مرغیوں کا گوشت جلایا جاتا تھا۔
عمران خان کے گذشتہ روز دیے گئے بیان پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان تم نے کل مجھے نہیں بالکہ پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے مریم نواز شریف نواز شریف کی بیٹی ہے جو مہمانوں کی عزت کرنا جانتی ہے میں تمہیں جواب دے سکتی ہوں لیکن تم ڈرو اس دن سے جب پنجاب کی ہر ماں بہن بیٹی کا ہاتھ تمہارے گریبان پر ہوگا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ایک آستین میں ایک سانپ چھپ کر بیٹھا ہے جس فتنے کا نام عمران خان ہے جس جس نے اس سانپ کو دودھ پلایا اس سانپ نے اسی کو ڈس لیا۔
مریم نوازنے سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو کہتی ہوں کہ اگر شہباز شریف کیخلاف سوموٹو نوٹس لیا ہے تو ایک سوموٹو سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کے الزامات پر بھی ہونا چاہیے ایک سوموٹو فارن فنڈنگ کو سات برس تک دبانے پر بھی ہونا چاہیے ایک سوموٹو شہزاد اکبر پر بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ کہتا ہے میں نے سازشیوں کے چہرے پہچان لیے وہ مجھے یا نواز شریف کو نہیں کہتا بالکہ اداروں کو کہتا ہے یہ اپنے جلسوں میں سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کو گالیاں دیتا ہے صدر عارف علوی کا بیٹا کھلے عام فوج کو گالی دیتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ فتنہ عمران خان ایک میڈیا چینل کو چھوڑ کر جسکا نام اے آر وائی ہے باقی سبکو بکاوکہتا ہے اسکو اسلئے کچھ نہیں کہتا کیونکہ اسکے ساتھ مل کر ریاستی اداروں پر حملے کررہا ہے مل کر انکو گالیاں نکال رہا ہے سلمان اقبال سونے کے سمگلر کو عمران خان نے اربوں کا فائدہ پہنچایا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ماوں بہنوں بیٹیوں بیٹوں بزرگوں کو کہتی ہوں کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے اسکو اب روکنا ہوگا جب تک عمران خان جیسا فتنہ پاکستان میں موجود ہے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا عمران خان وہ فتنہ اور ناسور ہے جسکا دوسرا نام پاکستان کی تباہی اور بربادی ہے۔
مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہتی ہوں ایک پاگل شخص جس کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے نام عمران خان ہے اسکی خاطر عدلیہ کے ترازو کے پلڑے کو جھکنے مت دیں وہ جب کہتا ہے میں نے سازشیوں کے چہرے پہچان لیے ہیں وہ یہ بات نواز شریف یا مجھے نہیں کہتا وہ یہ بات اداروں سے کہتا ہے کہ میں اب انہیں نہیں چھوڑونگا۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔