spot_img

Columns

Columns

News

تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے۔

اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف

اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔

Donald Trump vows a “Golden Era” with sweeping national reforms

Donald Trump, sworn in as 47th President, launches a "golden era" with bold policies on borders, energy, and economic sovereignty.
Newsroomحکومت چھوڑ دینگے لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، مریم نواز
spot_img

حکومت چھوڑ دینگے لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، مریم نواز

عمران خان! اب تم چاہے الٹ لٹک جاو چاہے اپنے بال نوچو چاہے دانت پیسو تمہار کھیل اب ختم شد۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز شریف نے سرگودھا میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نواز شریف کو کہتے تھے اسکی سیاست ختم ہوگئی ہے آج اسی نواز شریف کو لوگ آوازیں دیتے ہیں نواز شریف واپس آجاو تمہاری سخت ضرورت پڑ گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی بجھتی ہوئی روشنیاں واپس لیکر آیا گلی گلی ہونیوالی دہشتگردی کو سیکیورٹی ایجینسیز کیساتھ مل کر ختم کیا معیشت نے ترقی کی موٹر ویز کے جال بچھائے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھا کر سوتا تھا اور پھر ایک کھلنڈرے نااہل اناڑی کو عوام پر مسلط کردیا گیا۔

ایک نالائق کھلنڈرے اناڑی کو پاکستان کے اوپر مسلط کیا گیا جس نے چار برس میں معیشت تباہ کردی لوڈشیڈنگ واپس آگئی جس بے شرم نے پاکستان کی تباہی بربادی کی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچایا آج وہی بے شرم ڈھیٹ کہتا ہے چار ہفتے میں شہباز شریف کے کیا کیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چار ہفتے سے جب سے شہباز شریف کی حکومت آئی ہے یہ نالائق چالیس تقریریں کرچکا ہے لیکن اس نالائق کے پاس ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی کے اوپر بولنے کے قابل نہیں  اگر آج معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ڈالر کی اتنی بلند قیمت ہے آج عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے محروم ہیں ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے تو ان سب کا مجرم صرف عمران نیازی ہے۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ حکومت چھوڑ دینگے لیکن اپنے لوگوں پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے اس موقع پرعوام کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ مریمکیا مسلم لیگ ن کو حکومت چھوڑ دینی چاہیے یا رہنا چاہیے؟ جس پر عوام نے ہاں ہاں کہا تو مریم نواز نے کہا کہ میں بھی عوام کیساتھ ہوں عوام کے میدان میں آکر مقابلہ کرلو۔

مریم نوازنے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرا کر اسکے بارہ برس کے پلان کو فیل کردیا کہتے ہیں حکومت میں ایک مہینے کیلئے کیا کرنے آئے تھے وہ اسلئے کہ یہ عمران خان اپنے شریک جرائم کیساتھ اگلا الیکشن بھی دھاندلی کے ساتھ اچکنے کی ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کرچکا تھا۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! اب تم چاہے الٹ لٹک جاو چاہے اپنے بال نوچو چاہے دانت پیسو تمہار کھیل اب ختم شد!

مریم نواز نے کہا کہ قوم کو آزادی خودمختاری کے بھاشن وہ دیتا ہے جس نے کبھی خود کما کر نہ کھایا ہو جس نے ہمیشہ گزر بسر لوگوں کی جیبوں زکوات خیرات سے کی ہو اسکو ایسے بھاشن دینا مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کے کتے ایک دن میں اتنا گوشت کھا جاتے ہیں جتنا بنی گالہ کی غریب آبادی کے مکینوں کو ایک ماہ میں بھی نصیب نہیں ہوتا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مرغیوں کی قیمتیں تب بڑھی تھیں جب بنی گالہ کی چھت پر منوں مرغیوں کا گوشت جلایا جاتا تھا۔

عمران خان کے گذشتہ روز دیے گئے بیان پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان تم نے کل مجھے نہیں بالکہ پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے مریم نواز شریف نواز شریف کی بیٹی ہے جو مہمانوں کی عزت کرنا جانتی ہے میں تمہیں جواب دے سکتی ہوں لیکن  تم ڈرو اس دن سے جب پنجاب کی ہر ماں بہن بیٹی کا ہاتھ تمہارے گریبان پر ہوگا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ایک آستین میں ایک سانپ چھپ کر بیٹھا ہے جس فتنے کا نام عمران خان ہے جس جس نے اس سانپ کو دودھ پلایا اس سانپ نے اسی کو ڈس لیا۔

مریم نوازنے سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو کہتی ہوں کہ اگر شہباز شریف کیخلاف سوموٹو نوٹس لیا ہے تو ایک سوموٹو سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کے الزامات پر بھی ہونا چاہیے ایک سوموٹو فارن فنڈنگ کو سات برس تک دبانے پر بھی ہونا چاہیے ایک سوموٹو شہزاد اکبر پر بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ کہتا ہے میں نے سازشیوں کے چہرے پہچان لیے وہ مجھے یا نواز شریف کو نہیں کہتا بالکہ اداروں کو کہتا ہے یہ اپنے جلسوں میں سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کو گالیاں دیتا ہے صدر عارف علوی کا بیٹا کھلے عام فوج کو گالی دیتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ فتنہ عمران خان ایک میڈیا چینل کو چھوڑ کر جسکا نام اے آر وائی ہے باقی سبکو بکاوکہتا ہے اسکو اسلئے کچھ نہیں کہتا کیونکہ اسکے ساتھ مل کر ریاستی اداروں پر حملے کررہا ہے مل کر انکو گالیاں نکال رہا ہے سلمان اقبال سونے کے سمگلر کو عمران خان نے اربوں کا فائدہ پہنچایا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ماوں بہنوں بیٹیوں بیٹوں بزرگوں کو کہتی ہوں کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے اسکو اب روکنا ہوگا جب تک عمران خان جیسا فتنہ پاکستان میں موجود ہے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا عمران خان وہ فتنہ اور ناسور ہے جسکا دوسرا نام پاکستان کی تباہی اور بربادی ہے۔

مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہتی ہوں ایک پاگل شخص جس کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے نام عمران خان ہے اسکی خاطر عدلیہ کے ترازو کے پلڑے کو جھکنے مت دیں وہ جب کہتا ہے میں نے سازشیوں کے چہرے پہچان لیے ہیں وہ یہ بات نواز شریف یا مجھے نہیں کہتا وہ یہ بات اداروں سے کہتا ہے کہ میں اب انہیں نہیں چھوڑونگا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: