spot_img

Columns

Columns

News

No radiation detected in Gulf after US strikes on Iran, says Saudi Arabia

Saudi Arabia's Nuclear and Radiological Regulatory Commission has confirmed a lack of radioactive effects or radiation risk after US airstrikes on Iranian nuclear sites including Fordow as regional authorities move quickly to reassure the public and downplay environmental fallout concerns.

Shockwaves across capitals as world responds to US strikes on Iran

United Nations Secretary-General António Guterres has described the US' military action as “a direct threat to international peace and security.” In a rare and forceful statement, he said, “This is a dangerous escalation in a region already on the edge.”

US warns American women not to travel to India amid increased rape threats

The US State Department has reissued a Level 2 travel advisory for India, citing terrorism, rising violent crime, and sexual assault—particularly warning women not to travel alone. The advisory restricts travel to Kashmir and urges Americans to exercise caution within the Union.

Qatari economy to accelerate to 6.5% growth for FY2026–27, says World Bank

A sharp uptick will be driven primarily by a planned 40% expansion in LNG output as Qatar's North Field megaprojects come online, reshaping the country’s hydrocarbon trajectory.

Pakistan nominates Trump for Nobel Peace Prize after India conflict de-escalation

Pakistan nominates Donald Trump for the 2026 Nobel Peace Prize after his backchannel diplomacy helped prevent war with India. Islamabad hails his role in defusing tensions and urges global powers to follow suit.
Newsroomمریم نواز بارے عمران خان کے ریمارکس پر عوام کا سخت رد...
spot_img

مریم نواز بارے عمران خان کے ریمارکس پر عوام کا سخت رد عمل

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف بارے سابق وزیراعظم عمران خان کیجانب سے دیے گئے نازیبا ریمارکس پر سخت عوامی رد عمل سامنے آرہا ہے

عمران خان نے ملتان جلسے میں مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم دیکھو میرا نام اتنے جذبے سے مت لیا کرو ایسا نہ ہو کہ تمہارا خاوند ناراض ہوجائے

عمران خان کے ان ریمارکس پر وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جو مریم نواز کے چچا بھی ہیں انہوں نے لکھا انا للّٰہ وانا الیہ راجعون انہوں نے لکھا کہ  ٹویٹر پر لکھا کہ تاریخ کا یہ پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے۔ قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے

مریم نواز شریف کے والد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی وہ شخص ہے جس نے ہماری اخلاقیات کو تباہ کردیا ہے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی ہے اسکو یہی نہیں پتہ ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں نام مدینہ کی ریاست کا لیتا ہے اور حرکتیں ایسی کرتا ہے جو دنیا کی کسی گندے سے گندے معاشرے میں بھی نہیں ملتیں

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مریم نواز بارے عمران خان کے ریمارکس پر کہا کہ عمران خان! خدارا سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاو مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں عزت دار لوگ اسطرح کی زبان استعمال نہیں کرتے

جمیعت علما اسلام پاکستان اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے خاندانی معاملات سے قطع نظر ھم نے پہلے دن سے یہ کہاتھا کہ یہ شخص ھماری تہذیب ختم کرنےکے لیےمسلط کیاجارہاہےاور یہ خودھماری اقدارو تہذیب پرڈرون حملہ ہے انہون نے کہا کہ آج مریم نواز پر بازاری اوررکیک انداز میں ذاتی حملےکرکے عمران خان نے قوم کےسامنےاخلاقی طورپرخود کوایکسپوزکرتےھوئےھمیں پھرسچا ثابت کیا ھے

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص اپنی بیٹی کو عزت احترام اور باپ کی شفقت نہیں دے سکا وہ کسی اورکی بیٹی بہن کو کیا عزت احترام دے گا

اس موقع پر وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی نے تقریر میں جو کچھ کہا ہے اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے کہ یہ کیسا لوفر لفنگا اس ملک پر چار مسلط رہا ہے تو پھر ملک کا یہی حشر ہونا تھا جو آج ہے

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے عمران خان کے بیان پر کہا کہ عمران خان کو نہ صرف مریم نواز بالکہ تمام خواتین سے معافی مانگنی چاہیے

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔ بلاول بھٹو جیسے نوجوان کی  شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔ اس شخص کو نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت۔

صحافی عمار مسعود نے کہا کہ یہ شخص ایک ذہنی مریض ہے قابل نفرت قابل سرزنش قابل سزا

سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مریم_نواز صاحبہ کے لئے عمران نیازی نے گھٹیا زبان استعمال کی جو کہ قابلِ مذمت ہے۔کوئی انسان جسے ماں،بہن اور بیٹی جیسے رشتوں کا تقدس ہو وہ کبھی بھی ایسی بیہودہ زبان استعمال نہیں کرتا۔ پی ٹی آئی کو اس مذموم حرکت پر عمران نیازی کی سرزنش کرنی چائیے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ آدمی کو گٹر سے نکالا جا سکتا ہے لیکن ان جیسوں کے اندر سے گٹر نہیں نکالا جا سکتا،اب کوئی ہمیں اخلاقیات اور شائستگی نا سکھائے،اب عدت کے نکاح،بیٹی اور اس گھٹیا آدمی پہ بات کرنی ہو گی،کیا ہم نے اس گھٹیا آدمی کو برداشت کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے

صحافی اور اینکر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان نے مریم نواز پر جو ذاتی ریمارکس دیے ہیں وہ قابل مذمت ہیں ایسی باتیں عمران خان کو کسی صورت زیب نہیں دیتیں اور خصوصا ایسے شخص کو جو پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہو

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: