spot_img

Columns

Columns

News

نو مئی کو جو کچھ ہوا اس پر میرے جیسا مفاہمتی بندہ بھی پی ٹی آئی کیلئے کچھ نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار

تحریکِ انصاف فیک نیوز پھیلانے کی ایکسپرٹ ہے، لوگ مارے گئے ہیں تو کوائف دیں۔ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، مجھ جیسا مفاہمتی بندہ بھی PTI کیلئے کچھ نہیں کر سکتا۔ آٹھ فروری کے مینڈیٹ کی بات کرنے والے پہلے 2018 الیکشن کا حساب دیں۔

السعودية تستضيف كأس العالم 2034: إنجاز رياضي تاريخي

المملكة العربية السعودية تحقق إنجازًا تاريخيًا في مجال كرة القدم، الرياضة الأكثر شعبية عالميًا، بفوزها بشرف استضافة كأس العالم 2034۔

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کر لی

سعودی عرب کیلئے دنیا کے مقبول ترین کھیل ’’فٹبال‘‘ کے میدان میں تاریخی سنگِ میل، فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی جیت لی۔

Pakistani forces neutralise militants in Waziristan clash

Pakistani security forces neutralised seven militants in North Waziristan, highlighting their fight against terrorism, while a soldier’s sacrifice reinforces national resolve.

Pakistan unveils gemstone hub to boost exports

Pakistan is launching a Gem and Jewellery City to boost gemstone exports, attract foreign investment, and transform its mining sector into a global player.
Newsroomانقلاب آگیا لیکن بندے نہیں آئے، مریم نواز
spot_img

انقلاب آگیا لیکن بندے نہیں آئے، مریم نواز

عمران خان! قوم کے بچوں کیساتھ فتنہ بازی اور شر انگیزی اب بند کرو قوم کے نوجوانوں کو اپنے ذاتی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنانے کی بجائے بنی گالہ واپس جاو اور باقی زندگی اللہ اللہ کرو۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مریم نوازنے آج پنجاب پولیس کے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی فیملی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پولیس کانسٹیبل کے پانچ بچے ہیں انکی اہلیہ کو جوانی میں بیوہ کردیا چھوٹے بچے یتیم ہوگئے یہ سب کچھ عمران خان نے اپنے جعلی انقلاب کی خاطر کیا گیا اس خون ناحق کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے اس نے انتشار جسکو انقلاب کا نام دیا گیا اسکو قوم نے مستردکردیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کی بیوہ نے کہا ہے کہ انکے پاس گھر نہیں ہے تو شہباز شریف صاحب نے اسی وقت ان سے بات کرکے کہا ہے کہ ہم انکو گھر لیکر دینگے انکے بچوں کی تعلیم اور ہیلتھ کا پورا خرچہ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حقیقی انقلاب کا سفر گھر سے شروع ہوتا ہے اسطرح چھوٹے بچوں کو یتیم کرنے سے انقلاب نہیں آتا اگر عمران خان کو انقلاب کا اتنا ہی شوق ہے تو اسے پہلے اپنے گھر سے شروع کرو اپنے بچوں کو تاج برطانیہ کی غلامی سے آزاد کرواو۔

عمران خان کی جانب سے دیے گئے چھے دن کے وقت پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو چھے دن کا وقت دیا گیا ہے وہ سوائے شرمندگی خفت مٹانے کے اور کچھ نہیں پچیس لاکھ افراد کو اکٹھے کرنے کا دعوی کرنیوالا چند لوگ ہی اکٹھا کرسکا۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ انقلاب آگیا لیکن اسکے بندے نہیں آئے آزادی مارچ اسکے لیے بربادی مارچ بن گیا عوام جان چکی ہے کہ اسکا ایجنڈا سوائے انتشار کے اور کچھ نہیں ہے اسکے پاس آج بھی اپنی کارکردگی کا کوئی جواب نہیں عوام اسکے جعلی انقلاب جعلی خط اور جعلی سازش کو اچھی طرح پہنچان گئے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگوں کے بچے سڑکوں پر رلتے رہے ڈنڈے کھاتے رہے یہ خود ہیلی کاپٹر میں ہوا میں کئی گھنٹے معلق رہا قوم کے بچوں کیساتھ فتنہ بازی اور شر انگیزی اب بند کرو قوم کے نوجوانوں کو اپنے ذاتی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنانے کی بجائے بنی گالہ واپس جاو اور باقی زندگی اللہ اللہ کرو۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ کل رات تک ہر چیز کنٹرول میں تھی لیکن پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انکو جو شہہ ملک اسکو استعمال کرکے دارالحکومت کو نذر آتش کیا گیا کئی گھنٹے اسلام آباد جلتا رہا۔

سپریم کورٹ کے دیے گئے ریمارکس پر مریم نواز نے کہا کہ آج عدالت کے ریمارکس سن کر افسوس ہوا عمران خان کو شاید میسج درست نہیں پہنچا انکو سب پتہ تھا یہ سب جانتے تھے انکا ایجنڈا انتشار کا تھا سپریم کورٹ کو بتانا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں جو کچھ چند ہفتے سے ہورہا ہے انکے بیانات سامنے ہیں جب یہ کہتے تھے خونی انقلاب ہوگاسپریم کورٹ سے کہنا چاہتی ہوں اپنے فیصلے کو ریویو کریں وہ بغیر قیادت کے انقلاب نہیں تھا وہ عین عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات کیمطابق سب کچھ ہوا اور انکے لیڈران کی سربراہی میں ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ کل عمران خان کو کہا گیا کہ مذہب کا ٹچ دیں اور پھر پوری قوم نے یہ دکھا اس سے زیادہ بڑی منافقت نہیں ہوسکتی مذہب کو دہشتگرد اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا مذہب کا لبادہ اوڑھے سیاست کرنے اور ورغلانے والے پہنچاتے ہیں ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں کھڑا ہوکر خواتین پر جملے کستا ہے۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانا چاہیے شہید پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والوں کیخلاف جنکے گھروں سے اسلحہ نکلا ہے انکے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے اور جو دو بچے اسکی اپنی جماعت کے دو بچے کنٹینر اٹھاتےشہید ہوئے ان سب کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کروانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب پولیس سے پوچھ کر نہیں آتا انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے اسکی آواز پر تو پختونخواہ سے لوگ نہیں نکلے اسکو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا پاکستان کے اندر آج جو بھی قابل ذکر منصوبہ اورنج ٹرین میٹرو بس موٹر وہے بجلی کے کارخانے معاشی ترقی سی پیک ہو یہ سب نواز شریف حکومتوں کے کارنامے ہیں پاکستان کو اس حالت میں اپنی نالائقی نااہلی سے پہنچانے کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کل تحریک انصاف کی خاتون ایک پولیس والے کیساتھ مسلسل بدزبانی کرتی رہی وہ اسکی بدتمیزی برداشت کرتا رہا لیکن اس قوم کے بیٹے نے اپنی نظر نہیں اٹھائی اس قوم کو بیٹے کو مریم نواز کا سلام۔!!

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: