Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.
گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور
After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.
An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.
Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلہ میں قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان سے انتہائی تکلیف دہ مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جنکودیکھ کر دل بہت رنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے سلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلہ میں قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہرکھا ہے جسکی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں لاتعداد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں لاکھوں ایکٹرپر محیط فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ بلاشبہ یہ قدرتی آفت ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ وقت اپنے گریبان میں جھانکنے کا بھی ہے یہ توبہ کی بھی گھڑی ہے ہمیں دیکھنا چاہیے کہ اہمارے اپنے اعمال لغزشیں تو اسکی ذمہ دار تو نہیں یہ اپنے اعمال کا بھرپور جائزہ لینے کا بھی وقت ہے۔
ن لیگی قائد نے اس موقع پرتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تمام مخیر افراد مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی عہدیداران اور کارکنان سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنی تمام سیاسی اور دوسری مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر اپنی تمام توانائیاں متاثرین کی مدد کیلئے وقف کردیں۔
میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ وقت کوئی اور کام کرنے کا نہیں یہ وقت سیلاب سے متاثرین کی دل کھول کر امداد کرنے کا ہے انکے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے انکی آنکھیں آپ کی امداد کی منتظر ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ اس موقع ہر شہباز شریف صاحب کو شاباش دیتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کیلئے بھرپور توجہ اور انکو ریلیف دینے کیلئے اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرنے جارہی ہیں امدادی کاموں کی نگرانی اور متاثرین کی مزاج پرسی کرینگی شہباز شریف اور مریم نواز قوم کیساتھ مل کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں گے۔
آخر میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہے کہ ہم مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں تاکہ روز محشر اپنے رب کے حضور سرخرو ہوسکیں۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔