Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.
گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور
After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.
An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.
Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجائےاسکے ہمارا سارا فوکس معیشت مہنگائی پر ہو ہم ایکسٹینشن جیسی چیزوں میں الجھے ہوئے ہیں جس پر اتنا وقت صرف کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے کہ ایکسٹینشن دینی ہے نہیں دینی مانگی جائیگی یا نہیں یہ ساری ذمہ داری حکومت کی ہے جب وقت آئیگا حکومت فیصلہ کر لے گی
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے بہت گندی سیاست کی جارہی ہے آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کی جائے نہ ہی اسکی ضرورت ہے
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے دیکھا کہ میں حکومت سے نکلنے والا ہوں تو ملک میں معاشی بارودہ سرنگیں بچھانے کی کوششیں کیں آئی ایم ایف سے جو معاہدہ انہوں نے خود کیا اسکی خلاف ورزی کرنا شروع کردی
معیشت اور مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو ابھی بھی بوتل میں بند کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے سب سے پہلے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو کنڑول کرنا اور روپے کی ویلیو کو بہتر کرنا ہوگا انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے فنڈڈ سبسڈیز کے معاملے پر قوم اور بین الاقوامی کمیونٹی سے جھوٹ بولا گیا کہ سبسڈیز فنڈد ہیں حالانکہ ایسا تھا ہی نہیں انہوں نے اپنی سیاست کو ریاست پر ترجیح دی
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ ڈالر کی قیمت بڑھنا اور روپے کی قیمت کم ہونا ہے میری تھیوری ہے کہ جب بھی روپے کی قیمت کم کی جائیگی مہنگائی کا طوفان آئیگا اور ایسا ہی ہوا روپے کو کھلا چھوڑا گیا جسکے نتیجہ میں مہنگائی کا طوفان آگیا
معاشی مسئلے کے حل کیلئے اسحق ڈار نے کہا کہ پہلا مسئلہ روپے کی قدر میں کمی دوسرا شرح سود اور تیسرا مسئلہ مہنگائی ہے ان تینوں چیزوں پر ہمیں قابو پانا ہوگا اگلے برس اگست تک ہمارے پاس وقت ہے جو میں سمجھتا ہوں معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لیے کم وقت نہیں اور ہم معیشت کو بہتر ان شا اللہ کرسکتے ہیں
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر طلال چوہدری نہال ہاشمی دانیال عزیز یوسف رضا گیلانی توہین عدالت میں نااہل ہوسکتے ہیں تو پھر ہر پاکستانی یہ توقع کرتا ہے کہ وہی فارمولا عمران خان پر بھی لگے گا
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔