دونالد ترامپ اعلام کرد ایران شاید مانند هر زمان دیگری به آزادی نزدیک شده باشد و از آمادگی آمریکا برای کمک سخن گفت، در حالی که اعتراضات ضدحکومتی با وجود سرکوب شدید، خشونت مرگبار و قطع سراسری اینترنت در سراسر کشور ادامه دارد۔
US President Donald Trump has backed Iran’s protest movement, saying the country is “looking at freedom” as unrest spreads despite a deadly crackdown and internet blackout.
پاکستان اور امریکا کے مابین تیرہویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا جن کا مقصد کاونٹر ٹیررازم میں تجربات کے تبادلہ، حربی طریقہ کار اور مؤثر انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی ٹیکنیک کو بہتر بنانا ہے۔
Indian markets slipped again as weak global cues and proposed US tariffs on Russian oil buyers rattled investor confidence and heightened fears over India’s energy dependence.
بھارتی سٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز مندی کا شکار، غیر ملکی سرمایہ کے انخلا کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ممکنہ 500 فیصد ٹیرف کی حمایت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا۔توانائی اور تجارتی پالیسیوں سے جڑی اس غیر یقینی صورتحال نے بھارتی معیشت اور مالی منڈیوں پر دباؤ میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر پاکستان پر آئی اس بڑی آفت بارے خود آپ کو بتانے آیا ہوں جس آفت کی وجہ سے پاکستان ایک تہائی پانی کے نیچے ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر جتنی بڑی آفت آئی ہے اس نے پاکستانیوں کی زندگیاں ہمیشہ کیلئے تبدیل کردی ہیں اور اس آفت کے آنے کی وجہ میں پاکستان کا رول بہت ہی کم ہے اس موقع پر شہباز شریف نے ان تمام ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ خواتین کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ مدد کررہے ہیں جو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو مرحومہ کے نام پر ہے جنکے فرزند بلاول بھٹو آج ہمارے وزیرخارجہ ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں لیکن یہ تب تک ممکن نہیں جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا جو تب ہوگا جب کشمیریوں کو حق خود ارادیت استعمال کرنے دیا جائیگا اس موقع پرکچھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب شہباز شریف جب مسئلہ کشمیر کھل کر اقوام متحدہ میں اٹھا رہے تھے تو بھارتی مندوب کی پریشانی دیکھنے لائق تھی۔
شہباز شریف نے ورلڈ کمیونٹی کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ میری اصل پریشانی اسوقت کی ہے جب میڈیا کے کیمروں کی توجہ پاکستان سے ہٹ جائیگی کیا پھر پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا جائیگا کیونکہ آنیوالا والا وقت بہت مشکل اور کٹھن ہے۔
پاک بھارت تعلقات بارے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک ہیں ہم نے ہمسایہ ہی رہنا ہے یہ ہمارے اوپر منحصر ہے ہم نے امن کیساتھ رہنا ہے یا جنگیں لڑتے رہنا ہےاپنے مسائل کو خود بیٹھ کر حل کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ریسورسز کو دونوں ممالک کی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرسکیں اس موقع پر شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں حل نہیں حل نہیں کوئی حل اگر ہے تو وہ صرف بات چیت میں ہے۔
دہشتگردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا پاکستان دہشتگردی کا بری طرح شکار ہوا ہے جسکی وجہ سے ہم نے اسی ہزار قیمتیں جانیں گنوائیں اور ہمارا ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایک عالمی رجحان بن چکا ہے 9/11 کے بعد مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالا امتیازی سلوک ایک وبائی شکل اختیار کر چکا ہے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف جبر کی سرکاری طور پر سپانسر شدہ مہم اسلام فوبیا کی بدترین مثال ہے۔
بھارتی مسلمانوں کی حالت زار عالمی دنیا کی توجہ دلاتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف سرکاری طور پر سپانسرڈ مہم اسلامو فوبیا کی بدترین مثال ہے حجاب پر پابندی مساجد پر حملے ہندووں کے مسلمانوں کیخلاف پرہجوم تشدد پر مجھے سخت تشویش ہے جبکہ کچھ انتہا پسندگروہوں کی طرف سے ہندوستانی مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ بھی سامنےآیا ہے۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔