دونالد ترامپ اعلام کرد ایران شاید مانند هر زمان دیگری به آزادی نزدیک شده باشد و از آمادگی آمریکا برای کمک سخن گفت، در حالی که اعتراضات ضدحکومتی با وجود سرکوب شدید، خشونت مرگبار و قطع سراسری اینترنت در سراسر کشور ادامه دارد۔
US President Donald Trump has backed Iran’s protest movement, saying the country is “looking at freedom” as unrest spreads despite a deadly crackdown and internet blackout.
پاکستان اور امریکا کے مابین تیرہویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا جن کا مقصد کاونٹر ٹیررازم میں تجربات کے تبادلہ، حربی طریقہ کار اور مؤثر انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی ٹیکنیک کو بہتر بنانا ہے۔
Indian markets slipped again as weak global cues and proposed US tariffs on Russian oil buyers rattled investor confidence and heightened fears over India’s energy dependence.
بھارتی سٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز مندی کا شکار، غیر ملکی سرمایہ کے انخلا کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ممکنہ 500 فیصد ٹیرف کی حمایت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا۔توانائی اور تجارتی پالیسیوں سے جڑی اس غیر یقینی صورتحال نے بھارتی معیشت اور مالی منڈیوں پر دباؤ میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
Newsroomمجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا، میاں...
مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا، میاں نواز شریف
یہ مکافات عمل ہے ہر وقت سازش کی باتیں کرنیوالا سب سے بڑا سازشی خود نکلا ہے اسکی ایک ایک حرکت اور بات سامنے آرہی ہیں اور ابھی ہوسکتا ہے اور بہت کچھ سامنے آئے
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لندن میں اپنی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ بتانے ثابت کرنے کیلئے کہ آپ بیمار ہیں اسکے لیے مرنا پڑتا ہے جنہوں نے میری بیوی کی بیماری پر جملے کسے کہ وہ بیمار نہیں یہ سب ڈرامہ ہے وہ سب کہنے والے اب قوم کو جواب دیں
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ 6 جولائی کو مجھے سزا سنائی جانی ہے تو میں نے کہا کہ میری بیوی بہت بیمارکومے میں ہیں جج صاحب 6 کو فیصلہ نہ سنائیں میں ایک ہفتہ بعد پاکستان آجاونگا تو وہ فیصلہ میرے ہوتےسنا دیں لیکن ندارد انکا مقصد تھا کہ الیکشنز سے قبل نواز شریف کا فیصلہ سنایا جائے تاکہ وہ ڈر کر لندن رہ جائے اور واپس نہ آئے لیکن میں نے اپنی بیوی کی بیماری کے باوجو پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا کیونکہ قومی فرائض کی ادائیگی زیادہ ضروری ہوتی ہے
قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستان ائیرپورٹ پر اترتے ہی میرے اور مریم کیساتھ جو سلوک ہوا وہ سب نے دیکھا لیکن الحمدللہ مریم نواز آج سرخرو ہوکر آئی ہیں
دوران قید اپنے اور مریم نوازکیساتھ روا رکھے گئے سلوک بارے میاں نواز شریف نے بتایا کہ میری بیٹی مریم کوٹ لکھپت جیل میں مجھے ملنے کیلئے آئیں تو اطلاع آگئی کہ نیب والے مریم کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور میری آنکھوں کے سامنے مریم کی گرفتاری صرف مجھے اذیت پہنچانے کیلئے کی گئی انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری پلان کرنیوالوں نے پلان بنایا وہ جب نواز شریف سے ملنے جیل آئیگی تو اسکی آنکھوں کے سامنے اسکی بیٹی کو گرفتار کرکے لے جانا ہے ایسا عمل پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا ہوگا
اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ جب جج ارشد ملک کی عدالت میں تھا تو اطلاع ملی کلثوم نواز کی طبیعت بہت خراب ہے اور آئی سی یو میں ہیں جیل واپس آکرسپرنٹنڈنٹ سے کہامیری بیوی کی طبیعت بہت خراب ہے ان کی منتیں کیں کہ میری بات کروادیں لیکن انہوں نے کہا میں بات نہیں کرواسکتا اسکے 3 گھنٹے بعد میرے پاس آکرکہا کہ ہمیں بڑا دکھ ہے آپکی اہلیہ انتقال کرگئیں ہیںاندازہ کریں میرے اوپر کیا گزری ہوگی
اس موقع پر ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ سب جانتے تھے مریم کی والدہ میری اور بیوی بیمار ہیں اگر یہ سزا کچھ دن ٹھہر کر سنا دیتے تو کیا ہوجاتا تاکہ میں اپنی بیوی اور مریم اپنی والدہ کی تیمارداری کرسکتیں انکے ساتھ آخری لمحات گزار سکتے لیکن کسی کو اسکی توفیق نہ ہوئی سیاست اپنی جگہ پر لیکن جیسا ظلم ہمارے ساتھ روا رکھا گیا کبھی ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے آج انکاہر ظلم ایک ایک کرکے انکے سامنے آرہا ہے انکے شرمناک فعل مکروفریب دھوکے بازی قوم کے سامنے آرہے ہیں
میاں نواز شریف نے کہا کہ انسان چال چلتا ہے لیکن اللہ تعالی کی اپنی تدبیر ہوتی ہے اور آخری تدبیر اللہ تعالی کی ہی ہوتی ہےثاقب نثار کی اپنی آڈیو لیک آچکی ہے کہ ہم نے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہے اور عمران خان کو لانا ہے
قائد ن لیگ نے کہا کہ جج نے ہمیں سزا دی نہیں بالکہ دلوائی گئی اتنےکیسز کےسوموٹو لیے جاتے ہیں ایک میرے کیس کابھی سوموٹو لےلو یہ سب کچھ مجھےالیکشنز سے دور رکھنے اور تاعمر نااہل کرنے کیلئے کیاگیا اور آج خودسپریم کورٹ کہہ رہی ہے یہ تو ڈریکونئین قانون ہے
اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ جو آج ایبسلیوٹلی ناٹ کہتے پھرتے ہیں یہ کس بات پر کہتے ہیں اصل ایبسلیوٹلی ناٹ میں نے کیا جب طشتری میں رکھ کر پانچ بلین ڈالر پیش کرکے کہا گیا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرو تو میں نے انکار کرکے کہا کہ ہم اپنی غیرت پر سودا نہیں کرسکتے مجھے سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت عظمی سے اور مسلم لیگ ن کی صدارت سے نکالنا ایک عدالتی فیصلہ نہیں بالکہ انتقام ہے اور مجھ سے انتقام لیتے لیتے انہوں نے پاکستان سے انتقام لے لیا میں کہتا ہوں مجھ سے انتقام لے لیتے لیکن پاکستان کو تو چھوڑ دیتے
اپنی صاحبزادی مریم نوازکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مجھے مریم نواز پر فخر ہے انہوں نےبڑی بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے والد کا ساتھ دیا وہ متزلزل نہیں ہوئیں انہوںنے ظلم زیادتیوں جھوٹے کیسز کا سامنا کیا لیکن جھکی نہیں انہوں نے میرے اور جماعت کیلئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی ہر چیز میں حکمت ہوتی ہے ان کے فیصلوں میں دیر ہوسکتی ہے لیکن اندھیر نہیں ہوتی آپ دیکھ لیں پچھلے پانچ برسوں میں جو ظلم ناانصافیاں ہمارے ساتھ کی گئیں ان ججز کو حساب دینا پڑیگا اور ان سے حساب لینا بھی چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے ہر وقت سازش کی باتیں کرنیوالا سب سے بڑا سازشی خود نکلا ہے اسکی ایک ایک حرکت اور بات سامنے آرہی ہیں اور ابھی ہوسکتا ہے اور بہت کچھ سامنے آئے
اس موقع پر میاں نواز شریف نے اپنے اپنی والدہ اور بھائی شہباز شریف کے واقعات بھی سنائے
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔