Columns

News

اصل ایبسیلیوٹلی ناٹ نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے کیا، مریم نواز

قیادت کا فرق دیکھنا ہے تو 28 مئی 1998 کو دیکھو اور پھر 9 مئی 2023 کو دیکھو، فرق سمجھ آ جائے گا۔

تحریکِ انصاف کی فائرنگ اور ریپ کی خطرناک سازش بے نقاب، رانا ثناء اللّٰہ

تحریکِ انصاف نے آج رات کیلئے انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی پلاننگ کی تھی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے مگر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

عمران خان 9 مئی کے حملوں کا سرغنہ ہے، اس کا کھیل اب ختم ہو چکا، مریم نواز شریف

9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی اور اس سب کے پیچھے ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ اور توشہ خانہ چور عمران خان تھا۔ پاکستان کے بدترین دشمن بھی پاکستان پر ایسے حملے نہیں کر سکے جو عمران خان نے 9 مئی کو کروائے، جو پاکستان کے بدترین دشمن نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دکھایا۔

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری: گولی کا زخم موجود نہیں، شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف

عمران خان کا یورین ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق شراب اور کوکین کے وافر مقدار میں استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ذہنی حالت بھی نارمل انسان جیسی نہیں اور اسی لیے ان کی حرکات و سکنات میڈیکلی طور پر ایک فٹ انسان جیسی نہیں ہیں۔

چین پاکستان کو 2.4 بلین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرنے جا رہا ہے، رپورٹ

چین نے جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کی کل مالیت 2.3 بلین ڈالر ہے، توقع ہے کہ 1.3 بلین ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور چین کی جانب سے 1 بلین ڈالر کے قرض سے پاکستان کو فوری طور پر ڈیفالٹ سے بچنے میں مدد ملے گی۔
Newsroomمجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا، میاں...

مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا، میاں نواز شریف

یہ مکافات عمل ہے ہر وقت سازش کی باتیں کرنیوالا سب سے بڑا سازشی خود نکلا ہے اسکی ایک ایک حرکت اور بات سامنے آرہی ہیں اور ابھی ہوسکتا ہے اور بہت کچھ سامنے آئے

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لندن میں اپنی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ بتانے ثابت کرنے کیلئے کہ آپ بیمار ہیں اسکے لیے مرنا پڑتا ہے جنہوں نے میری بیوی کی بیماری پر جملے کسے کہ وہ بیمار نہیں یہ سب ڈرامہ ہے وہ سب کہنے والے اب قوم کو جواب دیں

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ 6 جولائی کو مجھے سزا سنائی جانی ہے تو میں نے کہا کہ میری بیوی بہت بیمارکومے میں ہیں جج صاحب 6 کو فیصلہ نہ سنائیں میں ایک ہفتہ بعد پاکستان آجاونگا تو وہ فیصلہ میرے ہوتےسنا دیں لیکن ندارد انکا مقصد تھا کہ الیکشنز سے قبل نواز شریف کا فیصلہ سنایا جائے تاکہ وہ ڈر کر لندن رہ جائے اور واپس نہ آئے لیکن میں نے اپنی بیوی کی بیماری کے باوجو پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا کیونکہ  قومی فرائض کی ادائیگی زیادہ ضروری ہوتی ہے

قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستان ائیرپورٹ پر اترتے ہی میرے اور مریم کیساتھ جو سلوک ہوا وہ سب نے دیکھا لیکن الحمدللہ مریم نواز آج سرخرو ہوکر آئی ہیں

دوران قید اپنے اور مریم نوازکیساتھ روا رکھے گئے سلوک بارے میاں نواز شریف نے بتایا کہ میری بیٹی مریم کوٹ لکھپت جیل میں مجھے ملنے کیلئے آئیں تو اطلاع آگئی کہ نیب والے مریم کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور میری آنکھوں کے سامنے مریم کی گرفتاری صرف مجھے اذیت پہنچانے کیلئے کی گئی انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری پلان کرنیوالوں نے پلان بنایا وہ جب نواز شریف سے ملنے جیل آئیگی تو اسکی آنکھوں کے سامنے اسکی بیٹی کو گرفتار کرکے لے جانا ہے ایسا عمل پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا ہوگا

اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ جب جج ارشد ملک کی عدالت میں تھا تو اطلاع ملی کلثوم نواز کی طبیعت بہت خراب ہے اور آئی سی یو میں ہیں جیل واپس آکرسپرنٹنڈنٹ سے کہامیری بیوی کی طبیعت بہت خراب ہے ان کی منتیں کیں کہ میری بات کروادیں لیکن انہوں نے کہا میں بات نہیں کرواسکتا  اسکے 3 گھنٹے بعد میرے پاس آکرکہا کہ ہمیں بڑا دکھ ہے آپکی اہلیہ انتقال کرگئیں ہیںاندازہ کریں میرے اوپر کیا گزری ہوگی

اس موقع پر ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ سب جانتے تھے مریم کی والدہ میری اور بیوی بیمار ہیں اگر یہ سزا کچھ دن ٹھہر کر سنا دیتے تو کیا ہوجاتا تاکہ میں اپنی بیوی اور مریم اپنی والدہ کی تیمارداری کرسکتیں انکے ساتھ آخری لمحات گزار سکتے لیکن کسی کو اسکی توفیق نہ ہوئی سیاست اپنی جگہ پر لیکن جیسا ظلم ہمارے ساتھ روا رکھا گیا کبھی ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے آج انکاہر ظلم ایک ایک کرکے انکے سامنے آرہا ہے انکے شرمناک فعل مکروفریب دھوکے بازی قوم کے سامنے آرہے ہیں

میاں نواز شریف نے کہا کہ انسان چال چلتا ہے لیکن اللہ تعالی کی اپنی تدبیر ہوتی ہے اور آخری تدبیر اللہ تعالی کی ہی ہوتی ہےثاقب نثار کی اپنی آڈیو لیک آچکی ہے کہ ہم نے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہے اور عمران خان کو لانا ہے

قائد ن لیگ نے کہا کہ جج نے ہمیں سزا دی نہیں بالکہ دلوائی گئی اتنےکیسز کےسوموٹو لیے جاتے ہیں ایک میرے کیس کابھی سوموٹو لےلو یہ سب کچھ مجھےالیکشنز سے دور رکھنے اور تاعمر نااہل کرنے کیلئے کیاگیا اور آج خودسپریم کورٹ کہہ رہی ہے یہ تو ڈریکونئین قانون ہے

اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ جو آج ایبسلیوٹلی ناٹ کہتے پھرتے ہیں یہ کس بات پر کہتے ہیں اصل ایبسلیوٹلی ناٹ میں نے کیا جب طشتری میں رکھ کر پانچ بلین ڈالر پیش کرکے کہا گیا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرو تو میں نے انکار کرکے کہا کہ ہم اپنی غیرت پر سودا نہیں کرسکتے مجھے سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت عظمی سے اور مسلم لیگ ن کی صدارت سے نکالنا ایک عدالتی فیصلہ نہیں بالکہ انتقام ہے اور مجھ سے انتقام لیتے لیتے انہوں نے پاکستان سے انتقام لے لیا میں کہتا ہوں مجھ سے انتقام لے لیتے لیکن پاکستان کو تو چھوڑ دیتے

اپنی صاحبزادی مریم نوازکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مجھے مریم نواز پر فخر ہے انہوں نےبڑی بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے والد کا ساتھ دیا وہ متزلزل نہیں ہوئیں انہوںنے ظلم زیادتیوں جھوٹے کیسز کا سامنا کیا لیکن جھکی نہیں انہوں نے میرے اور جماعت کیلئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی ہر چیز میں حکمت ہوتی ہے ان کے فیصلوں میں دیر ہوسکتی ہے لیکن اندھیر نہیں ہوتی آپ دیکھ لیں پچھلے پانچ برسوں میں جو ظلم ناانصافیاں ہمارے ساتھ کی گئیں ان ججز کو حساب دینا پڑیگا اور ان سے حساب لینا بھی چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے ہر وقت سازش کی باتیں کرنیوالا سب سے بڑا سازشی خود نکلا ہے اسکی ایک ایک حرکت اور بات سامنے آرہی ہیں اور ابھی ہوسکتا ہے اور بہت کچھ سامنے آئے

اس موقع پر میاں نواز شریف نے اپنے اپنی والدہ اور بھائی شہباز شریف کے واقعات بھی سنائے

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

عدالت ہے یا عمران خان کا ڈیرہ؟

ان فیصلوں سے ریاست کی رٹ اور قانون کی گرفت کمزور ہوئی ہے جبکہ عدالتی وقار بھی مجروح ہوا ہے اور پولیس و دیگر اداروں کی بھی توہین کی گئی ہے۔

کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہے؟

سوالات تو بہت سارے ہیں اور یقیناً جواب طلب ہیں مگر یہاں صرف ایک ہی سوال پر اکتفا کیا جا رہا ہے کہ کیا عمران خان ریاست کے تمام قوانین سے بالاتر ہیں؟

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

اصل ایبسیلیوٹلی ناٹ نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے کیا، مریم نواز

قیادت کا فرق دیکھنا ہے تو 28 مئی 1998 کو دیکھو اور پھر 9 مئی 2023 کو دیکھو، فرق سمجھ آ جائے گا۔

تحریکِ انصاف کی فائرنگ اور ریپ کی خطرناک سازش بے نقاب، رانا ثناء اللّٰہ

تحریکِ انصاف نے آج رات کیلئے انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی پلاننگ کی تھی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے مگر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

عمران خان 9 مئی کے حملوں کا سرغنہ ہے، اس کا کھیل اب ختم ہو چکا، مریم نواز شریف

9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی اور اس سب کے پیچھے ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ اور توشہ خانہ چور عمران خان تھا۔ پاکستان کے بدترین دشمن بھی پاکستان پر ایسے حملے نہیں کر سکے جو عمران خان نے 9 مئی کو کروائے، جو پاکستان کے بدترین دشمن نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دکھایا۔