برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی خبر پر وہ شہباز شریف سے معذرت کرتے ہیں۔
ڈیلی میل اخبار نے وزیراعظم شہباز شریف اور انکے خاندان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے زلزلہ زدگان کے فنڈز میں چوری کی جس کی اطلاع نیب نے دی تھی اور اس چوری کی جانے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے پنجاب میں سیلاب زدگان کو دی جانے والی گرانٹ بھی شامل تھی۔
ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ وہ واضع کرتے ہیں کہ شہبازشریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور وہ شہباز شریف سے اس پر معذرت خواہ ہیں۔
